1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹورنٹ کی مدد سے مختلف قسم کا مواد ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از مرمیڈ, ‏19 اکتوبر 2011۔

  1. مرمیڈ
    آف لائن

    مرمیڈ ممبر

    شمولیت:
    ‏30 ستمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    ٹورنٹ کی مدد سے مختلف قسم کا مواد ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ
    انٹرنیٹ سے مواد حاصل کرنے کا بہترین اور آسان طریقہ ٹورنٹ کی مدد سے ڈاون لوڈنگ ہے۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ کچھ فائل ہوسٹنگ سائیٹ پر موجود فائلز کو ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ایک تو انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد اگر ڈاون لوڈ کے دوران ربط ٹوٹ جائے یعنی انٹرنیٹ کنکشن ڈاون ہو جائے تو دوبارہ سے پھر محنت کرنا پڑتی ہے۔ یا لوڈ شیڈنگ کی مہربانی کی وجہ سے ڈاون لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تا ہے۔ تو جناب اس کے لئے ہمیں ایسی چیز کی تلاش ہے جس کی مدد سے ہم آسانی سے ڈاون لوڈ کر سکیں اور اس ڈاون لوڈ کے دوران کسی قسم کی بریک بھی اثرا نداز نہ ہو۔
    ہمیں انٹرنیٹ سے ڈاون لوڈ کرنے کے لئے موویز ، ویڈیوز، آڈیوز ، سافٹ وئیرز ، ویڈیو گیمز اور مختلف قسم کی کتابوں کا زخیرہ مل جاتا ہے۔
    آج ہم ٹورنٹ کی مدد سے ایسا مواد ڈاون لوڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ہم ٹورنٹ ڈاون لوڈ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کریں گے جس کی مدد سے ٹورنٹ کام کرے گا۔
    تو اس کے لئے ہم سب سے پہلے یو ٹورنٹ کی سائیٹ پر جائیں گے۔
    لنک
    اس کے بعد ذیل میں دی گئی تصویر کے مطابق ہم ڈاون لوڈ ربط پر کلک کر کے اپنا مطلوبہ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کر لیں گے۔
    [​IMG]

    اس کے علاوہ آپ بِٹ ٹورنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
    http://www.bittorrent.com
    اس کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد آپ انسٹال کر لیں۔
    اب دوسرے مرحلے میں ہم نے ٹورنٹ فائل کو تلاش کرنا ہے اور اس کے بعد اسے ٹورنٹ ڈاون لوڈر سافٹ وئیر کی مدد سے اپنی مطلوبہ چیز کو ڈاون لوڈ کرنا ہے۔
    تو جناب ہم سب سے پہلےزیل میں دی گئی فلم کو اردو میں ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ٹورنٹ تلاش کرتے ہیں۔
    The Message in Urdu
    ٹورنٹ فائلز کو تلاش کرنے کے لئے بھی بہت سی ویب سائیٹس ہیں۔ جیسا کہ
    پائریٹ بے
    thepiratebay.org
    منی نووا
    http://www.mininova.org
    بی ٹی جنکی
    http://btjunkie.org
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ کی مدد سے مختلف قسم کا مواد ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ

    اچھی تحریر ہے مرمیڈ جی۔ اس سلسلہ میں بلال بھائی کی ایک تحریر بھی یہاں موجود ہے وہ بھی کافی معلوماتی ہے اس کا لنک بھی یہاں ڈال رہا ہوں تاکہ قارئین کو مذید جاننے کا موقع مل سکے۔

    ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹورنٹ کی مدد سے مختلف قسم کا مواد ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ

    شکریہ بہت اچھا مضمون ہے کافی مدد ملی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں