1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وینا ملک نے خود کود ین کیلئے وقف کردیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏11 مئی 2016۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اداکارہ وینا ملک نےخود کو دین کیلئے وقف کرنے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کا اعلان کردیا اور روتے ہوئے دعا کی کہ اللہ انہیں ہدایت نصیب فرمائے۔

    اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے اندر ضمیر ہوتاہے شوبز کے دوران ہر چیز مکمل ہونے کے باوجود مجھے کچھ کمی محسوس ہوتی تھی ۔ رمضان المبارک کے ساتویں روز میں نے اللہ کو رو رو کر دعا کی اور کہا یا اللہ مجھے سیدھا راستہ دکھا دے ، دین اسلام کی تعلیمات کے لیے خود کو وقف کردیا اوریہ کوشش کروں گی کہ میرے بچے بھی دین کی تعلیم حاصل کریں۔
    اپنے ماضی کاتذکرہ کرتے ہوئے سابق اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ انہیں اب سمجھ آیا ہے کہ دنیا کی زندگی تو صرف دھوکہ ہے اصل زندگی تو آخرت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2011 کا ساتواں روزہ ہی میری زندگی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جس کے بعد میرے والد صاحب نے مجھے نصیحت کی کہ شادی کرلوں جس کے بعد اسد سے ملاقات ہوئی اور اس کے بعد مولانا طارق جمیل اور پھر جنید جمشید سے ملاقات ہوئی اور مجھ پر جب بھی کوئی بھی برا وقت آیا تو ان میں سے کوئی نہ کوئی میری رہنمائی کیلئے موجود ہوتا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ میں قیام کے دوران بہت سی مذہبی کتابیں پڑھیں اور ہمیشہ خواہش کی کہ مفتی نعیم کے مدرسے میں تعلیم حاصل کروں جس کے بعد آج فیصلہ کیا ہے کہ جامعہ بنوریہ میں دینی تعلیم حاصل کروں۔ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا اور بیٹی بھی یہاں سے تعلیم حاصل کریں۔
    انہوں نے اپنے شوہر کے سیاست میں آنے کے حوالے سے کہا کہ وہ خود مذہبی شخصیت ہیں اور سیاست میں رہ کر بھی اچھا کام کیا جاسکتا ہے تاہم وہ اپنے کاروبار پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔
     
    عطاءالرحمن منگلوری، سعدیہ اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ سب کو ہدایت عطا کرے
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں