1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ویزلین سے غیر ضروری بالوں کا صفایا ۔۔۔۔ انیلا ثمن

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ویزلین سے غیر ضروری بالوں کا صفایا ۔۔۔۔ انیلا ثمن
    خواتین اپنے چہرے پر موجود بالوں کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں کیونکہ انہیں ہر ماہ ایک سے دو مرتبہ لازمی ویکس کروا کے انہیں صاف کرنا پڑتا ہے۔دوسری صورت میں یہ اضافی بال ان کی خوبصورتی میں کمی کا سبب بھی بنتے ہیں اوربد نُما بھی نظر آتے ہیں۔گھر پر بال صاف کرنے یا پارلر جانے کے علاوہ دوسرے طریقئہ علاج سے استفادہ کرنا کافی مشکل ہے۔
    بالوں کو مستقل یا لمبے عرصے تک صاف رکھنے کے لیے اکثر لیزر ٹریٹمنٹ بھی متعارف کروائے گئے ہیں لیکن یہ علاج کافی مہنگا ہوتا ہے جسے کروانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔چہرے پر بال آنے کی وجہ ہارمونل بیماریاں ہوتی ہیں ان کا علاج بھی بے حد مہنگا ہے جو سب کے لیے کروانا ممکن نہیں ہوتا۔ایسے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے ویزلین کے ذریعے ویکس کرنے کاآسان طریقہ جو ان بالوں کی جڑوں کو کمزور کرنے کے ساتھ ،ساتھ آپ کے چہرے کو حسین بنائے گا۔

    استعمال کرنے کے لیے ایک چمچ ویزلین میں چار چمچ آٹا،ایک چمچ میدہ اور انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں۔اس پیسٹ کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔اس کے بعد ایک ٹشو پیپر کو گلیسرین میں ڈِپ کریںا ور چہرے پر لگا لیں۔تھوڑی دیر تک ٹشو کو چہرے پر لگا رہنے دیں پھر بالوں کی مخالف سمت سے کھینچ کر اُتاریں،لیجئے ہو گیا آپ کا ویز لین ویکس تیار۔اس ٹپ سے آپ کے بالوں کی جڑیں نہ صرف کمزور ہوں گی بلکہ ٹشو کے ساتھ نکلنے والے بال بھی جلدی نہیں آئیں گے۔آپ کی جلد پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں پڑے گا اور نہ ہی کوئی داغ دھبہ رہے گا۔جلد پر موجود ڈیڈ سکن سیلز بھی ختم ہو جائیں گے اور چہرہ روشن لگنے لگے گا۔

    ویزلین کے علاوہ چند دوسرے ٹوٹکے جن کے ذریعے چہرے کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے با آسانی غیر ضروری بالوں کا صفایا کیا جا سکتا ہے ، درج ذیل ہیں۔

    ایک چمچ بیسن،ایک چمچ چاول کا آٹا،ایک چمچ کھانڈیا یا برائون شوگر،آدھا چمچ ہلدی اور تین قطرے بادام کا تیل لے لیں۔ان تمام چیزوں کو ملا کر اچھی طر ح پیسٹ بنا لیں ۔یہ پیسٹ اپنے ہونٹوں کے اوپر موجود بالوں پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔اس کے بعد کسی موٹے کپڑے یا تولیے سے اپر لپ کو رگڑ لیں۔اس سے بال بھی نکل آئیں گے اور آپ کی جلد پر کسی قسم کا کوئی نشان بھی نہیں پڑے گا،نہ ہی کسی قسم کی تکلیف یا جلن محسوس ہو گی۔اگر زیادہ بال ہیں تو روزانہ آزما کے دیکھ لیں،چند ہی دن میں فرق محسوس ہونے لگے گا۔

    لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ غیر ضروری بالوں کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے،اس لیے آپ لیموں کے رس میں چینی اور شہد شامل کر کے بیس منٹ تک پکائیں اور ایک بازاری ویکس کی طرح سخت سا مکسچر تیار کر کے اپنی جلد پر لگائیں اور سوکھنے پر اُتار لیں۔یہ بالوں کو جڑ سے نکالنے میں مدد دے گا۔اس کو لگانے کے بعد آپ ایک سخت سا پُرانا کپڑا کاٹ کر جلد پر چپکائیں اور کچھ دیر بعد اس کو کھینچ لیں جیسے سٹرپ کو کھینچتے ہیں۔اس سے جلد کی میل بھی صاف ہو جائے گی او ر بال بھی نکل جائیں گے۔

    بیسن جلد کو تازگی فراہم کرنے میں بڑا مفید سمجھا جاتا ہے۔بیسن کو ہلدی اور دودھ میں مکس کر کے گاڑھا پیسٹ بنائیںاور اس کو مطلوبہ جگہ پر لگا لیں۔خشک ہونے کے بعد بالوں کی مخالف سمت میں اُنگلیوں کو گھمائیں ۔ایسا کرنے سے بال جھڑ جائیں گے اور ویکس کی تکلیف بھی کم ہو گی۔




     

اس صفحے کو مشتہر کریں