1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ مجلس جو کل سر بسر تھی چراغاں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد شہزاد, ‏22 جولائی 2009۔

  1. راشد شہزاد
    آف لائن

    راشد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2009
    پیغامات:
    104
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    از۔ الطاف حسین حالی

    وہ مجلس جو کل سر بسر تھی چراغاں
    چراغ اب کہیں ٹمٹاتا نہیں واں
    مدارس وہ تعلیم دیں کے کہاں ہیں
    مراحل وہ علم و یقیں کے کہاں ہیں
    وہ ارکاں شرعِ متیں کے کہاں ہیں
    وہ وارث رسول امیں کے کہاں ہیں
    رہا کوئی امت کا ملجا نہ ماویٰ
    نہ قاضی نہ مفتی نہ صوفی نہ مُلّا
    کہاں ہیں وہ دینی کتابوں کے دفتر
    کہاں ہیں وہ علمِ الٰہی کے منظر
    چلی ایسی اس بزم میں بادِ صرصر
    بجھیں مشعلیں نورِ حق کی سراسر
    رہا کوئی ساماں نہ مجلس میں باقی
    صراحی نہ طنبور، مطرب نہ ساقی
    بہت لوگ بن کے ہوا خواہِ امت
    سفیہوں سے منوا کے اپنی فضیلت
    سدا گاؤں درگاؤں نوبت بہ نوبت
    پڑے پھرتے ہیں کرتے تحصیلِ دولت
    یہ ٹھہرے ہیں اسلام کے رہنما اب
    لقب ان کا ہے وارثِ انبیا اب
    بہت لوگ پیروں کی اولاد بن کر
    نہیں ذات والا میں کچھ جن کے جوہر
    بڑا فخر ہے جن کو لے دے کے اس پر
    کہ تھے ان کے اسلاف مقیولِ داور
    کرشمے ہیں جاجا کے جھوٹے دکھاتے
    مریدوں کو ہیں لوٹتے اور کھاتے
    یہ ہیں جادہ پیمائے راہِ طریقت
    مقام ان کا ہے ماورائے شریعت
    انہیں پر ہے ختم آج کشف و کرامت
    انہیں کے ہے قبضہ میں بندوں کی قسمت
    یہی ہیں مراد اور یہی ہیں مرید اب
    یہی ہیں جنید اور یہی بایزید اب
    بڑھے جس سے نفرت وہ تقریر کرنی
    جگر جس سے شق ہوں وہ تحریر کرنی
    گنہگار بندوں کی تحقیر کرنی
    مسلمان بھائی کی تکفیر کرنی
    یہ ہے عالموں کا ہمارے طریقہ
    یہ ہے ہادیوں کا ہمارے سلیقہ
    کوئی مئسلہ پوچھنے ان سے جائے
    تو گردن پہ بارِ گراں لے کے آئے
    اگر بد نصیبی سے شک اس میں لائے
    تو قطعی خطاب اہلِ دوزخ کا پائے
    اگر اعتراض اس کی نکلا زباں سے
    تو آنا سلامت ہے دشوار واں سے
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ مولانا الطاف حسین حالی نے دور حاضر کے تنگ نظر علماء اور جعلی مفاد پرست پیروں سے متعلق واقعی کڑوا سچ بہت عمدگی سے بیان کیا ہے۔

    راشد شہزاد بھائی ۔ بہت خوب۔
     
  3. راشد شہزاد
    آف لائن

    راشد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2009
    پیغامات:
    104
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نعیم بھائی پسندیدگی کا شکریہ آپ کے اظہار پسند سے حوصلہ ملا کیونکہ میں کچھ دنوں‌سے الطاف حسین حالی کی بہت مقبول نظم(مدو جزر اسلام) جو کہ امت مسلمہ کے حوالے سے اردو ادب میں‌اپنا ایک مقام رکھتی ہے یہاں آپ تمام دوستوں‌ کی خدمت پیش کرنا چاہ رہا تھا لیکن وقت کی کمی کے باعث ایسا نہ کرسکا اب انشاءاللہ جلد ہی ہماری اردو پر پیش کروں گا۔یہ نظم فکری حوالے سے امت مسلمہ کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی ضرور ارشد شہزاد بھائ ۔
    ہم سب منتظر رہیں گے۔ انشاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں