1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ سن لیں جو خاص کر ہیں اہل ایمان

Discussion in 'اردو شاعری' started by مجیب منصور, Nov 5, 2007.

  1. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    وہ سن لیں جو خاص کر ہیں اہل ایمان
    شک اور غیبت سے بچیں کہتا ہے قرآں

    ٭

    کب ہے اپنے آپ سے واقف یہ انسان
    یزداں کی تصویر ہے تفسیر قرآن

    ٭

    لوگوں پر کیسے چڑھیں گیانی دھیانی رنگ
    خود سنتوں کے ہوگئے پانی پانی رنگ

    ٭

    جب تک مثل مہر تھی یارو اپنی قوم
    دنیا اس کے واسطے تھی دیوارِ موم

    ٭

    یہ اللہ کی بات ہے وہ ہی جانے راز
    کیا میرا انجام ہو کیوں میرا آغاز

    ٭

    لاٹھی میں اللہ کی نہیں ہے کوئی صوت
    بے انصافی مت کرو، ہوجاؤ گے فوت

    ٭

    بیشک تم شاداب ہو بیشک بہتا آب
    لیکن ہم جیسے یہاں اب بھی ہیں کمیاب
     
  2. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    خوب فرمایا مجیب منصور صآحب
     

Share This Page