1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ اک دن لوٹ آئے گا

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by عبدالمطلب, Sep 20, 2016.

  1. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    جب اکثر شام ہوتی ہے
    جدائی کے موسم میں
    میری ویران آنکھوں میں
    اندھیرا گھر بساتا ہے
    فضا میں خشک پتّوں کی
    صدائیں گھونج جاتی ہیں
    کسی آہٹ کے سننے کو
    ترستے کان سے دل کو
    یہی پیغام ملتا ہے
    کہ اس کی یاد کا ماتم
    مناتے بِیت گئی صدیاں
    مگر جو یاد دل میں ہے
    کسی انہونی کی خواہش
    لئے بے چین رہتا ہے
    کسی موسم کی طرح سے
    وہ اک دن لوٹ آئے گا
    عبد المطلب مقیّد
     
    حنا شیخ likes this.
  2. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    یہی پیغام ملتا ہے
    کہ اس کی یاد کا ماتم
    مناتے بِیت گئی صدیاں
    مگر جو یاد دل میں ہے
    کسی انہونی کی خواہش
    لئے بے چین رہتا ہے
    واہ

    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    دل کی طرح گھر کا دروازہ بھی بند کردیا
    کہ اب کیسی کا انتظار کرنا نہیں مجھے
    وہ لوٹ کہ اب نا کبھی اپنے گھر کو آئے گا
    دروازے سے لگی سسکیوں کو روکنا ہے مجھے

    حنا شیخ
     
    عبدالمطلب likes this.
  3. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب ۔۔۔۔ :)

    بہت خوب
     
    حنا شیخ likes this.

Share This Page