1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وٹامنز کی کمی اور ان کے اثرات ۔۔۔۔۔ سارہ خان

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وٹامنز کی کمی اور ان کے اثرات ۔۔۔۔۔ سارہ خان

    کسی گھر کی تعمیر میں جس طرح ہر اینٹ اس کی بنیادیں مضبوط بناتی ہے،کچھ اسی طرح ہماری جسمانی صحت کے لیے مختلف وٹامنز، پروٹینز اور دیگر اہم اجزاء ہمیں تندرست رکھتے ہیں۔آج بات کریں گے کہ وٹامنز انسانی جسم کے لیے کس قدر ضروری ہیں اور کس وٹامن کی کمی ہمارے جسم کو کیا نقصان پہنچاتی اور اس پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔
    وٹامنز کا استعمال انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔اپنی روز ا نہ کی خوراک میں اگر آپ و ٹامنز کی مخصوص مقدار نہ لیں تو آہستہ آہستہ جسم مختلف بیماریوں او ر کمزور ی کا شکار ہونے لگتا ہے۔وٹامنز کی مختلف اقسام ہیں اور یہ سب اپنا مختلف کردار ادا کرتی ہیں۔ آج کل وٹامن کی کمی کود ور کرنے کے لیے دوائوں کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن کوشش یہی کرنی چاہیے کہ اسے قدرتی طریقوں سے حاصل کیا جا سکے۔وٹامنز کے حصول کے ذرائع کون سے ہیں آئیے ان کے بارے میں تفصیل سے بات کریں۔

    وٹامن اے: یہ وہ اہم وٹامن ہے جو آسانی سے دستیاب اشیاء میں پایا جاتا ہے اور جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری بھی ہے۔وٹامن اے قدرتی طور پر دودھ، مچھلی، گاجر ،آلو،کیلے ،پالک ،آڑو اور مختلف ہرے پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ان چیزو ں کا استعمال اگر روز مرہ کی خوراک میں شامل رہے تو بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ وٹامن اے کے نہ ہونے سے جو بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے ان میں رات کا اندھا پن اور جلد کی خشکی سب سے عام ہیں۔

    وٹامن بی: یہ وہ اہم وٹامن ہے جو مختلف قسم کے وٹامنز مثلاً بی ون،بی ٹو اور بی سکس کا مجموعہ ہے۔وٹامن بی قدرتی طور پرگندم، دودھ ، انڈے ،بکرے کے گوشت او ر تازہ سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔وٹامن بی کی کمی انسانی پٹھوں کو کمزور بنا دیتی ہے۔آپ کے جسم میں وٹامن بی کی کمی ہور ہی ہے اس کی ایک نشانی خشک اور پھٹے ہونٹوں کی صورت ظاہر ہوتی ہے،اور اکثر زبان بھی سوکھنے لگتی ہے۔

    وٹامن سی: جسمانی صحت کے لیے یہ وٹامن جتنا ضروری ہے اتنا ہی آسانی سے دستیاب بھی ہے۔کھٹے اور رس دار پھلوں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔تازہ پھل اور سبزیاں وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔اس کا استعما ل جلد کو نہ صرف صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس میں تنائو پیدا کر کے جھریاں دور کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ جلد کے داغ دھبے اور پُرانے نشان ختم کرنے کے لیے بھی وٹامن سی کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے۔ بچوں اور بڑوں کے لیے ٹھنڈے موسم میں نزلہ،زکام سے آرام کے لیے وٹامن سی کا استعمال مفید رہتا ہے۔اگر جسم میں اس کی کمی ہو جائے تو جلد بالکل بے رونق ہو جاتی ہے اور اکثر مسوڑ ھو ں سے خون بھی آنے لگتا ہے۔

    وٹامن ڈی: باقی تمام وٹامن کی نسبت وٹامن ڈی کو حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔جس پر نہ کوئی پیسہ خرچ ہوتا ہے اورنہ آپ کو کسی قسم کا تردد کرنا پڑتا ہے۔صبح سویرے دس بجے سے پہلے سورج کی روشنی حاصل کرنے کے لیے کھُلی پُر فضا جگہ پر بیٹھ جائیں اور را حت محسوس کریں۔اس کا حصول ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔یہ وٹامن انسانی جسم میں کیلشیئم کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔بچوں میں اس کی کمی ہڈیوں کی خطر ناک بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے مچھلی کا تیل یا کھانے میں مچھلی کا استعمال بھی بہترین مانا جاتا ہے۔

    وٹامن ای: یہ وٹامن ہرے پتے والی سبزیوں میں موجود ہوتا ہے مثلاً ساگ،سلاد وغیرہ۔

    وٹامن کے: اس کا حصول جسمانی خون کے لیے ضروری ہے۔ان کے نہ ہونے سے خون کے خلیوں میں کمی ہونے لگتی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں