1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ونڈوز ’وسٹا‘ عام صارفین کے لیے

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از شیرافضل خان, ‏30 جنوری 2007۔

  1. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ونڈوز ’وسٹا‘ عام صارفین کے لیے


    ’یہ نیا نظام ایکس پی سسٹم کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے‘ [align=left:2e8z5fyd][​IMG][/align:2e8z5fyd]
    مائیکرو سافٹ نےگھریلو صارفین کے لیے ونڈوز کا نیا ورژن’وسٹا‘ لانچ کر دیا ہے اور یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ آنے والے ایک برس کے دوران دنیا بھر میں ایک سو ملین کمپیوٹروں میں یہ نظام استعمال ہو رہا ہوگا۔
    کاروباری صارفین کے لیے ’وسٹا‘ نظام دو ماہ قبل پیش کیا گیا تھا تاہم اب اس کا’ہوم ورژن‘ بھی فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

    مائیکرو سافٹ کے خالق بل گیٹس نے وسٹا کے لانچ کو ایک ’ بڑا دن‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ہم نے اس نئے سافٹ وئر پلیٹ فارم کی تشکیل کے لیے بہت محنت کی ہے اور ہم یہ جاننے کے لیے بہت پر جوش ہیں کہ صارفین اسے کیسا پاتے ہیں‘۔

    ونڈوز کے اس نئے ورژن میں نہ صرف بہتر انٹرفیس موجود ہے بلکہ اس میں بہتر حفاظتی انتظامات بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ تاہم تمام کمپیوٹر اس نئے نظام کو استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں اور اس نظام کے بھرپور استعمال کے لیے ضروری ہے کہ کمپیوٹر کی ’ریم‘ کم از کم 512 ایم بی اور پروسیسر آٹھ سو میگا ہرٹز سپیڈ کا ہو جبکہ ہارڈ ڈرائیو پر پندرہ گیگا بائٹ جگہ میسر ہو۔

    مائیکروسافٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سنہ 2011 تک ونڈوز کا ایکس پی ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے’سپورٹ‘ فراہم کرتی رہے گی۔

    ’وسٹا‘ کا ایک کمتر ورژن ’وسٹا سٹارٹر‘ کے نام سے بھی لایا گیا ہے جو کہ کم رفتار والے کمپیوٹروں پر چلایا جا سکے گا اور اسے دنیا کی سّتر زبانوں میں پیش کیا گیا ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کے لوگ بھی اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کر سکیں۔

    کمپیوٹر تجزیہ کار ڈیوڈ مچل کا کہنا ہے کہ’گزشتہ پانچ برس سے ونڈو کا کوئی نیا آپریٹنگ سسٹم سامنے نہیں آیا۔ وسٹا کی تشکیل میں بہت وقت لگا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صارفین میں اس کے حوالے سے بہت جوش موجود ہے‘۔


    ونڈوز کے اس نئے ورژن میں بہتر انٹرفیس موجود ہے [align=left:2e8z5fyd][​IMG][/align:2e8z5fyd]

    ان کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس برس کے آخر تک پندرہ فیصد ایکس پی آپریٹڈ کمپیوٹرز پر ونڈوز وسٹا استعمال ہو رہا ہوگا۔

    ڈیوڈ مچل نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ وسٹا کے مختلف ورژن کی موجودگی کی وجہ سے کچھ صارفین کمپیوٹر کی کم از کم درکار صلاحیت کے حوالے سے پریشان ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ’اس سلسلے میں ونڈوز کی ویب سائٹ پر کم از کم درکار صلاحیت کے بارے میں سوالات کے جواب فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    مائیکروسافٹ کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ یہ نیا نظام ایکس پی سسٹم کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے اور ڈیوڈ مچل کے مطابق’ وسٹا کی کاروباری ساکھ اور فروخت کے لیے صروری ہے کہ وہ ایکس پی سے زیادہ محفوظ ثابت ہو‘۔

    ماخوذ بی بی سی
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔ کافی مفید معلومات ہیں


    بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے
     
  3. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب !
    شیر افضل بھائی بہت ہی مفید معلومات ہیں

    ان سے آگاہ کرنے کا شکریہ !
     

اس صفحے کو مشتہر کریں