1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ونڈوز صارفین کے ایک بڑے مسئلے کا آسان حل

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏30 مارچ 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    مائیکروسافٹ ونڈوز — اے ایف پی فائل فوٹو
    ------------------------------------------
    کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو انسٹال کرنے کے بعد کئی ماہ کے دوران ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے نتیجے میں ہارڈ ڈسک کی گنجائش ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
    ونڈوز ہر سیکیورٹی اپ ڈیٹ کو اپنے اندر محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہے چاہے صارف نئے نوٹیفکیشنز کو معطل بھی کردے۔
    یہ اپ ڈیٹس بیزارکن اور ڈسک کی قیمتی جگہ پر قابض ہوجاتی ہیں، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل بھی آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔
    ونڈوز نے ونڈوز 7 اور ونڈوز 8 یا 8.1 میں ڈسک کلین اپ کا آپشن فراہم کیا ہے جس کے ذریعے ان اپ ڈیٹس کو نکال باہر کیا جاسکتا ہے اور ہارڈ ڈسک میں جگہ بنائی جاسکتی ہے۔
    تو اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو درج ذیل ہدایات آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

    ونڈوز 7
    پہلے اسٹارٹ اور پھر سرچ پر کلک کریں اور پھر ڈسک کلین اپ ٹائپ کریں، اس پر رائٹ کلک کرکے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر رن کریں، وہاں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کس ڈرائیو کو کلین اپ کرنا چاہتے ہیں، یہ آپشن صرف آپریٹنگ سسٹم ڈرائیو کے لیے ہے تو ڈرائیو سی کا انتخاب کریں۔
    [​IMG]
    ڈسک کلین اپ اسکین اور کیلکولیٹ کرکے بتائے گی کہ اس ڈرائیو پر کس حد تک جگہ آپ کو دستیاب ہوسکتی ہے۔
    [​IMG]
    اگر آپ ڈسک کلین اپ کو ایڈمنسٹریٹر موڈ کے طور پر نہیں چلاتے تو پھر آپ کو کلین اپ سسٹم فائل بٹن کو کلک کرنا ہوگا۔
    [​IMG]
    وہ ونڈو پھر سے ایڈمنسٹریٹر موڈ کے طور پر ری لانچ ہوگی اور ونڈوز اپ ڈیٹ کلین اپ کا آپشن ہائی لائٹ ہوجائے گا تو اوکے پر کلک کریں۔
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جب آپ اوکے کلک کردیں گے تو ڈسک کلین اپ کا عمل شروع ہوجائے گا اور کمپیوٹر سے غیرضروری فائلیں صاف ہوجائیں گی، اس دوران آپ کو یہ تصویر نظر آئے گی۔
    [​IMG]
    ڈسک کلین اپ کے بعد ہوسکتا ہے آپ کو کمپیوٹر دوبارہ ری اسٹارٹ کرنا پڑے۔
     
    دُعا اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ونڈوز8/8.1
    اسٹارٹ پر کلک کرکے Cleanmgr.exe ٹائپ کریں، اس پر رائٹ کلک کریں اور ایڈمنسٹریٹر کے طور پر رن کریں۔
    [​IMG]
    آپ کے سامنے ڈرائیوز کا آپشن ہوجائے گا کہ آپ کس ڈرائیو کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو سی ڈرائیو کو منتخب کریں، اس کے بعد فری ڈسک اسپیس کے لیے اسکیننگ شروع ہوجائے گی۔
    [​IMG]
    اسکیننگ مکمل ہونے کے بعد آپ کے سامنے یہ باکس آجائے گا ۔
    [​IMG]
    جب آپ اوکے کلک کردیں گے تو ڈسک کلین اپ تصدیق کرے گی کہ آپ منتخب فائلز کو ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
    [​IMG]
    ڈسک کلین اپ غیرضروری ونڈوز اپ ڈیٹ فائلز کی صفائی شروع کردے گی اور جب یہ مکمل ہوجائے تو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو ری اسٹارٹ کرنا نہ بھولیں۔
    [​IMG]
    http://www.dawnnews.tv/news/1019099/

    نوٹ میری گذارش ہے کہ ہماری اردو کے ایکسپرٹس (ماہرین ) اس شئیرنگ کو دیکھیں اور اس بارے میں اپنی رائے سے نوازیں کہ اگر یہ شئیرنگ نقصان دہ ہے تو اتنظامیہ سے میری گذارش ہے کہ اسے ڈلیٹ کر دیں اور اگر یہ فاہدہ مند ہے تو رہنے دیں شکریہ
     
    دُعا اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    میں تو آٹ اپ ڈیٹ ویسے ہی آف کر دیتا ہوں۔ ورنہ واقعی یہ بہت جگہ گھیرتی ہے۔
     
    دُعا اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے اس سارے پروسیس کے متعلق گذارش کی تھی ،پوسٹ نمبر 3 کی آخری لائینوں میں ۔برائے مہربانی اس پر تھوڑاغور فرمائیں ۔۔۔اپ ڈیٹ آف کر دیں یا اچھا قسم کا ایٹی وائیرس اور سپائی وئیر نہ ہو تو یہاں توپہلے دن انٹر نیٹ آن کرنے سے مختلف سپائی وئیر اور وائیرس پی سی کو جام کر دیتے ہیں ۔یا پی سی کو ہیک کر لیا جاتا ہے ۔ہوم پیج پر مختلف ایڈز بھر جاتے ہیں ۔پسند کرنے کا شکریہ خوش رہیں
     
    Last edited: ‏31 مارچ 2015
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی مائیکرو سافٹ ونڈو 10 مفت دے رہا ہے ۔۔آپ اپنے پی سی کو ونڈو10 سے اپ گریڈ کر سکتے ہیں آپ کے کسی پروگرام کو نقصان نہیں پہنچے گا ،اور ونڈو10 مل جائے گی
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    برائے مہربانی مجھے پوری تفصیل بتا دیں ۔ آسٹریا میں مفت نہیں دے رہا۔ صرف لیگل ونڈوز 8 والوں کو مفت اپ گریڈ کی سہولت دیتا ہے۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میرے پاس ونڈو 7 تھی میں نے اسے ونڈو 10 سے اپ گریڈ کر لیا ہے ۔ایک لنک ہے اس پر ونڈو 10 کے لئے کوالیفائی ہونے کے بارے میں تفصیل موجود ہے
    https://www.microsoft.com/en-us/Licensing/product-licensing/windows10.aspx
    یہ دو لنک ہیں ان سے آپ 32 یا 64 بیٹ کی ونڈو 10 ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔۔لیکن انسٹال کرنے سے پہلے آپ اپنی فائیل بیک اپ کر لیں یہ یاد رکھیں کہ آپ نے و نڈو اپ گریٹ کرنی ہے ۔۔
    ونڈو 10 ،32 بیٹ ۔۔۔۔http://go.microsoft.com/fwlink/?LinkId=616935
    ونڈو 10 ،64 بیٹ ۔۔۔۔۔http://go.microsoft.com/fwlink/?LinkId=616936
     
    Last edited: ‏11 نومبر 2015
    دُعا اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    گریٹ انفارمیشن۔۔۔
    بہت شکریہ آپ کا۔:)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں