1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ولادت باسعادت حضرت سیدنا الامام احمد رضا خان فاضل بریلوی

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏18 دسمبر 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:

    ولادت باسعادت حضرت سیدنا الامام احمد رضا خان فاضل بریلوی

    تاریخ اسلام میں ایسے بے شمار نام محفوظ ہیں جن کے کارہائے نمایاں رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے لیکن جب ذکر سیدنا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ کا آجائے تو تاریخ ڈھونڈتی ہے کہ ان جیسا دوسراکوئی ایک ہی اسے اپنے دامن میں مل جائے ۔ کوئی کسی فن کا امام ہے تو کوئی کسی علم کا ماہر لیکن سیدنا اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ ہر علم ، ہر فن کے آفتاب و ماہتاب ہیں ۔

    جس سمت دیکھئے وہ علاقہ رضا کا ہے

    حضرت علامہ ملک العماء اپنی کتاب حیات اعلی حضرت میں تحریر فرماتے ھیںکہ"جناب سید ایوب علی صاحب کا بیان ھے کہ جس وقت اعلی حضرت قبلہ بطن مادر میں تھے۔ تو آپ کے والد ماجد صاحب نے ایک بہت ہی عجیب خواب دیکھا، جس کی وجہ سے کچھ پریشانی سی لاحق ھوئی ۔ رات بھر اس خواب کی فکر میں رھے ، اور صبح اٹھے تو بھی اس کی تشویش باقی تھی ۔ صبح حضرت سراپا فیض و برکت علامہ مولانا رضا علی خاں صاحب نے اپنے والد ماجد علیہ الرحمہ سے خواب بیان فرمایا ۔ حضرت ممدوح نے فرمایا:"یہ مبارک خواب ہے ۔ بشارت ہو کہ پر ور دگار عالم تمہارے نطفہ سے ایک فرزند عطا فرمائے گا ، جو علم کے دریا بہائے گا ، جس کا شہرہ مشرق و مغرب میں پھیلے گا "۔

    ولادت باسعادت اعلی حضرت امام اھل سنت مجدد مائة حاضرہ مولانا الشاہ محمد احمد رضا خاں صاحب کی آپ کے شہر برلی شریف محلہ جسولی میں ، کہ پہلے وہی آپ کا آبائی مکان اور حضرت جد امجد مولانا الشاہ رضا علی خاں صاحب قدس سرہ کا قیام تھا۔ ۱۰ شوال المکرم ۱۲۷۲ھ بروز شنبہ وقت ظہر مطابق ۱۴ جون ۱۸۵۶ء موافق ۱۱ جیٹھ سدی ۱۰۱۳ء سمبت کو ہوئی ۔

    اعلی حضرت کا تاریخی نام المختار ہے ۔ حضور نے اپنا سن ولادت مکتوبات شریف میں حسب ذیل آیة کریمہ سے استخراج فریاما ھے۔ "اولئک کتب فی قلوبھم الایمان و ایدھم بروح منہ" حسن اتفاق کہ اس وقت آفتاب منزل غفر میں تھا،جو اھل نجوم کے نزدیک بہت ہی مبارک ساعت ھے۔


    دنیاں ،مزار ،حشر ،جہاں ہیں غفور ہیں
    ہر منزل اپنے ماہ کی منزل غفر کی ہے


    ملفوظات میں ہے : ولادت کی تاریخوں کا ذکرگیا تھا تواس پر ارشاد فرمایا:"بحمدہ تعالی میری تاریخ اس آیة کریمہ میں ہے۔"اولئک کتب فی قلوبھم الایمان و ایدھم بروح منہ" جس کا ترجمہ یہ ہے: "یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان نقش فر مادیاہے ، اور اپنی طرف سے روح القدس کے ذریعہ سے انکی مدد فرمائی ہے"۔اور اس کا صدر ہے: "لاتجد قوما یومنون باللہ و الیوم الآخریوادون من حاداللہ و رسولہ و لو کانوا آباءھم او ابناءھم او اخوانھم او عشیرتھم "۔[مجادلہ۵۸/۲۲]نہ پائیں گے آپ ان لوگوں کو جو اللہ و رسول اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہیں کھ وہ اللہ و رسول کے مخالفوں سے دوستی رکھیں اگر چہ وہ ان کے باپ یا ان کی اولاد یا ان کے بھائی یا ان کے کنبے قبیلے ہی کے کیوں نہ ہوں ۔

    اسی کے متصل فرمایا: "اولئک کتب فی قلوبھم الایمان" بحمدہ اللہ تعالی بچپن سے مجھے نفرت ہے اعداء اللہ سے ۔ اور میرے بچوں اور بچوں کے بچوں کو بھی بفضل اللہ تعالی عداوت اعداء اللہ گھٹی میں پلا دی گئی ہے ۔ اور بفضلہ تعالی یہ وعدہ بھی پورا ہوا ۔اولئک کتب فی قلوبھم الایمان" بحمدہ اللہ اگر میرے قلب کے دو ٹکڑے کئے جائیں تو خدا کی قسم ایک پر لکھا ھوگا لاالہ الا اللہ دوسرے پر لکھا ہو گا محمد رسول اللہ جل جلالہ و صلی اللہ تعالی علیہ و سلم ۔ اور بحمد اللہ تعالی ہر بد مذھب پر ہمیشہ فتح و ظفر حاصل ہوئی ۔ رب العزت نے روح القدس سے تائید فر مائی ۔ اللہ تعالی پورا فر مائے: "و ید خلھم جنت تجری من تحتھا الانھر جلدین فیھا رضی اللہ عنھم و رضوا عنہ اولئک حزب اللہ الا ان حزب اللہ ھم المفلحون" اورانہیں باغوں میں لےجائے گاجن کے نیچے نہریں بہیں ، ان میں ہمیشہ رہیں ، اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ، یہ اللہ کی جماعت ہے۔ سن لے اللہ ہی کی جماعت کامیاب ھے


    ۔[کنز الایمان فی ترجمة القرآن پارہ ۱۸ سورہ مجادلہ ۵۸ رکوع ۳] ۔

     
    احتشام محمود صدیقی، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
  5. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    متنازعہ تو ہم مسلمانوں کے ہاں کونسی شخصیت ہے جو نہیں ہے ؟
    معاذاللہ ہم کلمہ گو (الا ماشاءاللہ) وہ بدنصیب ہیں جنہوں نے اپنے عظیم نبی کی شان پر بھی تنازعات گھڑ رکھے ہیں۔
    علمِ غیب، حاضر و ناظر، شفاعت، تشریعی اختیارات، میلاد اور حیات النبی :drood: ایسے درجنوں امور ہیں جن پر ہم تنازعات کا شکار ہیں۔
    پھر خلفائے راشدین پر تنازعات بنائے ہوئے ہیں۔
    امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت اور اہلبیت اطہار کی شان پر تنازعات ہیں۔
    احادیث پر تنازعات، آئمہ اربعہ کی تحقیق پر تنازعات ۔۔ اب تو ایسا گروہ بھی وجود میں آچکا ہے جو آئمہ اربعہ کی دینی کاوشوں کو ماننے سے ہی انکاری ہے۔
    سلطان الاولیاء سیدنا شیخ عبدالقادر المعروف غوث الاعظم اور دیگر اولیائے کرام کی شان پر تنازعات
    ایسے بدبخت موجود ہیں جو حضور داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر بم بلاسٹ کرنا عین دین سمجھتے ہیں اور وہاں خود کش حملہ کو جنت کا راستہ مانتے ہیں۔
    علامہ اقبال پر تنازعات ہیں۔
    قائد اعظم پر تنازعات ہیں۔ پاکستان کے قیام پر تنازعات ہیں۔
    آپ کوئی ایک شخصیت نکال کر دکھا دیں جن کے حق میں اور مخالفت میں بھی آراء موجود نہ ہوں۔

    سو علمی و تحقیقی اختلاف ہونا کوئی بری بات نہیں۔ نہ ہی اس سے کسی شخصیت کے علمی مرتبے اور دینی خدمات پر اعتراض ہونا چاہیے۔
    بلکہ ہمارے دلوں میں اتنی کشائش ہونا چاہیے کہ دوسرے کا نکتہ نظر سنیں اور جو جو باتیں حق ہوں وہ فراغ دلی سے قبول کریں۔
    اگر اختلاف ہو تو اپنا نکتہ نظر احسن انداز میں بیان کرکے وجادلھم بالتی ھی احسن کے قرآنی حکم کی پیروی کریں۔
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    احمد رضا خان بریلوی صاحب نے جو نقصان اسلام کو پہنچایا اس کا خمیازہ پوری امت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔۔۔

    ملاحظہ فرمائیں:

    http://razakhanimazhab.weebly.com/english1.html
     
  8. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    امام احمد رضا اور عشق رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

    امام احمد رضا کی شخصیت

    عظیم عالم دین


    امام احمد رضا اور علم حدیث

     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    علامہ محمد اقبال (رحمۃ اللہ علیہ) اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے فقہی مرتبے کا اعتراف ان الفاظ میں کرتے ہیں:
    "ہندوستان کے اس دور ِ متاخرین میں ان جیسا طباع اور ذہین فقیہ بمشکل ملے گا۔"

    GGG.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں