1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وقت کی اہمیت اور اس کے بچاو کا نسخہ

Discussion in 'متفرقات' started by مجیب منصور, May 9, 2008.

  1. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    اس دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہ کام کی زیادتی اور وقت کی کمی کا رونا اکثر وبیشتر روتے ہیں۔ وقت ایک ایسی چیز ہے جو کہ ہر امیر، غریب کے پاس یکساں موجود ہے۔ اور اس بات سے بھی سب ہی بخوبی واقف ہیں کہ ’’وقت کبھی لوٹ کر واپس نہیں آتا ‘‘۔ بات صرف اس کو ٹھیک طور سے استعمال کر نے کی ہے ۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ضروری کام کاج نمٹانے کے بعد اپنی من پسند سرگرمیوں کو بھی سرانجام دے لیتے ہیں۔اور وقت کو گنوانے والوں کے پاس سوائے پچھتاوے کے اور کوئی چیز حاصل نہیں ہوتی۔ دنیا میں کامیاب ترین انسانوں کی سب سے بڑی خوبی یہی تھی کہ وہ وقت کی قدر و قیمت سے آگاہ تھے اور اسی وجہ سے وہ کامیاب انسان کہلائے۔

    ہم میں سے اکثر لوگ یہ تمنا کر تے ہیں کہ کاش دن میں کچھ اور گھنٹے ہوتے، اور ہم اپنے ادھورے کاموں کو مکمل کرسکیں ایسا تو ممکن نہیں ہے لیکن میں آج چند ایسی باتیں آپ کو بتاؤں گا جس پر اگر آپ عمل کرنا شروع کردیں تو آپ اپنا کافی قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔ اور کامیاب ترین انسانوں کی فہرست میں شمار ہو سکتے ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین نے وقت کی منصوبہ بندی پر باقاعدہ تحقیق کی ہے اور اس موضوع پر انہوں نے لوگوں کو کئی مفید مشوروں سے نوازا ہے۔

    ؛سب سے پہلے تو آپ کو اپنے وقت کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا اور اچانک بہت سے گھنٹے کا وقت بچانے کی بجائے اپنی توجہ ان چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں پر رکھیں جن سے آپ کے پانچ دس منٹ بچ سکتے ہیں۔ کیونکہ اسی وجہ سے آپ کا زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے۔ جتنا جلدی اگر کوئی کام کیا جاسکتا ہے تو اس کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

    ؛اپنے وقت پر بیدار ہوجائیں اور بستر پر پڑے رہنے، کی بجائے اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ بستر میں فضول قسم کی سوچوں میں رہنے سے آپ کا وقت ضائع ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے کار پیدا نہیں کیا ہے اپنی صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کریں اور مثبت کاموں کو سرانجام دیجئے۔

    ؛ناشتے سے قبل اگر آپ کوئی کام کرنا چاہ رہے ہوں تو وہ ناشتہ کرنے سے پہلے کرلیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ اطمینان سے کھانے سے لطف واندوز ہوسکیں گے۔ ناشتہ ضرور کریں چاہے وہ ہلکا پھلکا ہی کیوں نہ ہو چونکہ آپ نے دن بھر مختلف کاموں میں اپنی توانائی کو ہی استعمال کرنا ہے ۔

    ؛ایسا لباس پہنے سے اجتناب کریں جس پر زیادہ استری کرنے کی ضرورت پڑتی ہو۔ کیونکہ استری کا مسئلہ بھی کئی لوگوں کی مصروفیت پر بری طرح اثر کرتا ہے۔ لباس زیادہ قیمتی ہو یا نہ ہو صاف ستھرا ضرور ہو تاکہ لوگوں پر آپکا اچھا تصور قائم ہو۔

    ؛اس بات کی کوشش کریں کہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کام ہوتے رہیں یہ وقت بچانے کا سب سے عمدہ طریقہ ہے۔ وقت بچانے ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ آپ گھر کے چھوٹے موٹے کاموں کیلئے کوئی ملازم رکھ لیں اگر طاقت ہو۔ایسا کرنے کی صورت میں آپ اپنا کافی وقت بچا سکتے ہیں۔
     
  2. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    بہت اچھے ادا سائیں۔۔۔ :87:
     
  3. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    جزاک اللہ
    مجیب منصور صاحب!
    بہت شکریہ جو آپ نے اِتنی قیمتی باتیں بتائیں۔
    وقت بچانے کے علاوہ ہم وقت خرید بھی سکتے ہیں۔وقت خریدنے کے ہُنر سے جو آشنا ہو گیا۔وہ وقت کی رفتار سے رفتار مِلانے میں کامیاب ہوگیا۔

    آپ نے اپنےمضمون کی آخری دو سطروں میں وقت خریدنے کے تعلق سے ایک ہلکا سا اِشارہ دِیا ہے۔


    میں آپ کے اِس پیغام کو قدر کی نِگاہ سے دیکھتا ہوں۔
     
  4. عطارقادری
    Offline

    عطارقادری ممبر

    اس میں کوئی شک نہیں کہ وقت کا نظم وضبط انسان کے لیے مفید ہوتاہے
     

Share This Page