1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وقار اہلِ طہارت ہیں مادرِ زہرا (بلاؔل رشید)

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by محمد رضوان, Jul 3, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    وقار اہلِ طہارت ہیں مادرِ زہرا
    نبی کے دیں کی صداقت ہیں مادر زہرا

    کتاب صبر و اطاعت ہیں مادر زہرا
    وفا و فقر کی آیت ہیں مادر زہرا

    میں جان و دل سے کروں کیوں نہ پھر ادب ان کا
    مرے حضور کی غیرت ہیں مادر زہرا

    مجھے قسم ہے علی تا جناب قایم کی
    کہ آپ ناز سخاوت ہیں مادر زہرا

    علی سا جن کا داماد فاطمہ دختر
    وہ مرکز عصمت ہیں مادر زہرا

    وہ جن کے مال سے مفلس سےبن گئے ہیں غنی
    وہ جان لطف و عنایت ہیں مادر زہرا

    ہیں جس کی آیتیں کلثوم و زینب و زہرا
    حیا کی ایسی وہ صورت ہیں مادر زہرا

    حضور آپ تھے ممنون جس رفیقہ کے
    فقط وہ شمع رسالت ہیں مادر زہرا

    ہزار زخم جو کھاتیں رہیں نبی کے لیے
    وہ پاسبان رسالت ہیں مادر زہرا

    بنیں جو پہلی شہادت پیام احمد کی
    وہ آگہی کی علامت ہیں مادر زہرا

    بلاؔل تجھ کو بھلا کیوں ہے غم قیامت کا
    تری دلیل شفاعت ہیں مادر زہرا

    کلام بلاؔل رشید
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    Joined:
    Jun 20, 2018
    Messages:
    1,738
    Likes Received:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page