غوریات - وفاداری وفا وہ پاکیزہ جذبہ کہلاتا ہے جو محبت اور ہمدردی کے جذبات سے جنم لیتا ہے۔ اس جذبے کا مظہر بے لوث احسان یا نیکی اور قربانی ہے۔ وفاداری اپنے تمام وعدوں کو دیانتداری سے پورا کرنے کے علاوہ پُرمحبت وابستگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھلائی کے لئے مثبت اقدام اُٹھانے کا خیال پیش کرتی ہے۔ وفاداری ایک ایسا غیر رسمی عہد ہے جس میں اپنوں کی عزت، عصمت، مال و دولت کو اپنا سمجھتے ہوئے ، بے لوث اور بغیر کسی تقاضے کے حفاظت کرنا اور احسان بھی نہ جتانا۔ وفاداری انسان کی ایسی صفت ہے جس میں انسان اپنی ذات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو اس طریقے سے نبھاتا ہے کہ اس پہ اعتبار کرنے والے، اس پہ انحصار کرنے والے ، اس کو ایمان دار سمجھ کر امانت رکھوانے والے ناامید نہ ہوں۔ غوری 21 اپریل 2021