1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وطن کی شہ رگ پر امریکی پنجے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏11 ستمبر 2009۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    وطنِ عزیز کی شہ رگ پر امریکہ کے خونی پنجے

    ڈاکٹر علی اکبر الازہری



    گزشتہ کئی دنوں سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں امریکہ نے 18 ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے جس پر وہ عراق کے بعد دنیا کا سب سے بڑا سفارتخانہ بنا رہا ہے۔ اس خطہ اراضی پر سینکڑوں رہائشی عمارتیں اور دفاتر تعمیر کئے جائیں گے جہاں دس ہزار تک امریکی میرین ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ گویا یہ سفارت خانہ کم اور فوجی چھاؤنی زیادہ ہو گی جہاں پینٹاگون سے براہ راست ہدایات آئیں گی اور اس مرکز سے امریکہ ایران، چین، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں پر نظر رکھے گا۔

    اس نوعیت کی دوسری اہم خبر یہ ہے کہ امریکہ خطے میں تادیر قیام کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے امریکی سنٹرل کمانڈ میں ایک نئی انٹیلی جنس ایجنسی قائم کر رہا ہے جہاں افغانستان اور پاکستان کے فوجی افسران اور خفیہ ایجنٹس کو خصوصی تربیت دی جائے گی اور یہ خدمات کم از کم پانچ سال کے لئے لی جائیں گی۔ واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کے مطابق اس تربیتی ادارے کی سربراہی ’’کرنل ڈیرک ہاروے‘‘ کریں گے۔ امریکی مڈل ایسٹ پر اپنا قبضہ مکمل کرنے کے بعد ایشیائی ممالک کے وسائل تک آزادانہ رسائی کے لیے ’’بلیک واٹر‘‘ اور ’’زی ورلڈ وائڈ‘‘ جیسے بدنام زمانہ اداروں کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔ جس کے چیف ’’ایرک پرنس‘‘ پر مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگجو ہونے کے سنگین الزامات عائد ہو چکے ہیں۔

    ایک طرف تو امریکہ بہادر اتنے دور رس منصوبے بنانے میں مصروف ہے اور دوسری طرف امریکی کمانڈر ایڈمرل مائیک مولن اور جنرل ڈیوڈ پیٹر یاس نے تازہ بیانات میں یہ اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجوں کا قیام بڑھتی ہوئی طالبان سرگرمیوں کے مقابلے میں ایک مشکل اور مہنگا منصوبہ ہے۔ انہوں نے امریکی حکومت کو صاف الفاظ میں باور کرایا ہے کہ طالبان پورے افغانستان پر قابض ہیں اور پہلے سے ان کی سرگرمیوں میں بہتری اور تیزی بھی آرہی ہے۔ تجزیہ نگار ان بیانات کو امریکی ناکامی اور گھبراہٹ کی علامت سمجھ رہے ہیں جس کا منطقی نتیجہ ویت نام کی طرح امریکہ کی ناکام واپسی کی صورت میں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ ادھر اس ظالم عالمی دہشت گرد کی نظریں پاکستان کے جوہری اثاثوں پر گڑھی ہوئی ہیں اور وہ بہرصورت ایٹمی ہتھیاروں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اپنے ہاتھوں میں لینے کی فکر میں ہے۔ اس میں بھی شک نہیں کہ مالاکنڈ اور وزیرستان میں پاکستانی طالبان کے خلاف پاک فوج کا کامیاب آپریشن امریکہ کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کے مرکزی کردار بیت اﷲ محسود کی غلطی سے ہلاکت بھی امریکہ کے لئے باعث تشویش ہے کیونکہ وہ جہاد کے نام پر امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی جنگ لڑ رہا تھا۔ پاک فوج اور پاکستانی قوم کو ابھی اس محاذ پر مزید صبر و ہمت اور استقلال کے ساتھ ڈٹ کر لڑنا ہے۔
    ان شاء اللہ وطن عزیز کے ان تمام بدخواہوں کے خواب ادھورے رہیں گے اور یہ کوچۂ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کے نقشے پر سدا قائم و دائم رہے گا بشرطیکہ غیور پاکستانی عوام باہمی خانہ جنگی کے ماحول سے نکل کر استعماری حربوں کو ناکام بنانے اور کسی اہل ، صالح اور صاحبِ بصیرت قیادت کا ساتھ دینے کا عزم کر لیں۔

    نہیں مایوس یہ اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
    ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی


    ڈاکٹر علی اکبر الازہری
     
  2. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    اب اسلام آباد بہی امریکی چہاؤنی بن گیا ۔
    پاکستانی بہائیو ! ھماری غیرت کب جاگے گی؟ کب تک کمینے غداروں کو اپنا لیڈر بنائے رکہیں گے ؟
    جاگو جاگو جاگو
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    امریکی کہتے تھے کہ اسلام آباد میں طالبان آرہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔وہ تو آئے بھی نہیں‌اور نہ انھوں‌نے آنا تھا۔۔۔۔۔۔۔مگر اسلام آباد کے پوش علاقے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایف سکس، ایف ایٹ وغیرہ کے مکینوں سے پوچھو کہ کوئی مسئلہ ہے تو کہتے ہیں‌کہ یہ امریکی خفیہ سرگرمیوں‌سے ہم لوگ خوف زدہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ کہیں‌گیہوں کے ساتھ گہن بھی نہ پس جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور افسوس تو اس بات کا ہے کہ مالک مکانوں‌سے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌کہ اپنا مگان کسے دے رہے ہیں‌۔۔۔۔۔۔۔۔میرے خیال میں ہم لوگ پیسوں‌کے لیے بالکل ہی گر جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر امریکی بلیک واٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا کوئی اور رنگ۔۔۔۔۔۔۔یہ یاد رکھے کہ پاکستانی سوئے ہوئے نہیں‌ہیں۔۔۔۔۔جس طرح طالبان کو روک رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح امریکیوں کو بھی انشاء اللہ روک ہی دیں‌گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مجھے یقین ہے کہ کام کرنے والے اپنے کام میں‌لگے ہوئے ہونگے۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وسیم بھائی ۔
    وطن عزیز کی دگرگوں نازک صورتحال کا مختصر تجزیہ پیش فرمانے کے لیے شکریہ ۔
     
  5. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جزاک اللہ ،، اور شکریہ
     
  6. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    وسیم بھای بہت بہت شکریہ جزاک اللہ
    واقع حلات نازک ہیں اللہ انشاءاللہ بہتر کرے گا
     
  7. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    خان بھای یہی کچھ فلسطین میں ہوا تھا یہودی نے فلسطینیوں سے مہنگے داموں زمینیں کھیت خرید لیے تھے
    فلسظینیوں کو یہ بتانے والا نہ تھا کہ اپنے گھر بار یہودیوں کو مت دوں نہیں تو بے وطن ہو جاؤ گے بے گھر ہو جاو گے آج یہی اسلام آباد میں ہورہا ہے لوگ اپنے گھر مہنگے داموں بیچ رہے ہیں اوو کوٰی ان کو بتانے والا نہیں ہے
    کہ نہ بیچو بے گھر ہو جاؤ گے
    اور بے شک پاکستانی سوے ہوے نہیں ہیں عوام اب جاگ رہی ہے اب تو ان کے حامی بھی مخالفت کر رہے ہیں
    دیکھ رہے ہیں ہماری حکومت کیا کر رہی ہے
    پاک سرزمین کو ہزاروں شہدوں نے خون دیا ہے ہزاروں ماؤں بہنوں نے اپنی عفت و عزت قربان کی ہے
    انشاءاللہ اللہ ان کے صدقے وطن عزیز کو قایم و دایم رکجھے گھا انشاءاللہ
    پاکستان پایندہ باد
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ ۔ اللہ تعالی ہماری قوم کے ہر فرد کو شعوری بیداری اور حق پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین
     
  9. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے پیارے وطن سے سچی محبت اور آپس کی اخوت بھائی چارے اور مکمل اتحاد کا پرخلوص جذبہ ھی ھمیں اپنے اچھے مقاصد میں کامیابی دلا سکتا ھے،!!!!!!
     
  10. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    مضمون پڑھنے اور دردمندانہ تجزیہ جات کا بہت شکریہ ۔
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اس کے علاوہ بھی ایک اور کوشش کررہے ہیں کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات وغیرہ کے ذریعے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین لی جائے اور جدید طریقوں‌سے اس میں فصلیں اگائی جائیں‌وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو خدشات ہیں وہ یہ ہیں کہ یہ ممالک ہوسکتا ہے فرنٹ مین کر کردار ادا کررہے ہیں اور پس پردہ مقاصد وہی ہوں جو کچھ قوتیں چاہتی ہوں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں