1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وسائل کی کمی کی وجہ سے بلوچستان میں آپریشن نہیں کر پا رہے۔ آئی جی ایف سی

Discussion in 'خبریں' started by ابو تیمور, Jan 23, 2014.

  1. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 25, 2012
    Messages:
    61,873
    Likes Received:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    سینیٹ کا قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ وفاق کی مرضی کے بغیر آپریشن نہیں کر سکتے۔ وسائل بھی دستیاب نہیں 360 اہلکار شہید ہوگئے۔ کئی شہدا کے ورثا کو معاوضہ نہیں ملا۔

    کوئٹہ:(دنیا نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا۔ جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایران سے اسمگلنگ ہوتی ہے۔ وسائل کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے بتایا کہ ایف سی کے پاس 1983 ماڈل کا ایک پرانا ہیلی کاپٹر ہے۔ 24 فیصد ایف سی اہلکار پاک ایران سرحد پر تعینات ہیں۔ کوئٹہ میں 26 چیک پوسٹ، 11 موبائل ناکے اور 33 موبائل پیٹرولنگ ہیں۔ ایف سی اہلکاروں کے لئے بجٹ بھی بہت کم ہے جبکہ وہ ایسے علاقوں میں بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں جہاں پانی بھی نہیں۔ گذشتہ برسوں میں تین سو ساٹھ اہلکار شہید ہوئے۔ کئی اہلکاروں کے ورثا کو ابھی تک معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔ میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہنا تھا کہ بلوچستان کے اسکولوں میں مختلف تنظیموں کے پرچم لہرائے جاتے تھے۔ آپریشن سے پہلے وفاق سے اجازت طلب کرنا پڑتی ہے۔ آئی جی ایف سی نے انکشاف کیا کہ دو ہزار تیرہ میں ایف سی نے تیس ٹن دھماکا خیز مواد بلوچستان سے پکڑا۔ چند ماہ پہلے بعض اہم سیاسی شخصیات سے ڈیڑھ ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کیا لیکن تمام افراد بری ہو گئے۔ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وفاقی حکومت کو وساہل مہیا کرنے چاھیں اور آپریشن جلد از جلد شروع کرنا چاھہے
     

Share This Page