1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہو گا‘ شہباز شریف‘ محمود الرشید نے کاغذات جمع کرا دیئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏5 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر الیکشن کے لئے مسلم لیگ (ن) نے میاں شہبازشریف اور پاکستان تحریک انصاف نے میاں محمود الرشید کو میدان میں اتار دیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میاں شہبازشریف نے اپنے تجویز و تائید کنندگان رانا مشہود احمد خان، رانا محمد ارشد، ذکیہ شاہنواز خان، کرن ڈار، سید زعیم حسین قادری، ملک ندیم کامران، راجہ اشفاق سرور، رانا ثناءاللہ، ملک وارث کلو، ملک اقبال چنڑ سمیت دیگر کے ہمراہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی ملک مقصود احمد کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کروائے جبکہ ان کے مقابلے پر پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار میاں محمود الرشید نے کاغذات داخل کروائے ان کا نام مراد داس نے تجویز کیا ہے جبکہ ثمینہ خاور حیات ان کی تائید کنندہ ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج بدھ کو شام 6 بجے کی جائے گی جبکہ وزراءاعلیٰ کے انتخابات کل جمعرات کو گیارہ بجے دن ہوگا۔ اس روز شام کو نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں