1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد: فضل الرحمان سمیت 5 قائدین نے مخالفت کردی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد: فضل الرحمان سمیت 5 قائدین نے مخالفت کردی

    وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں کے 5 اہم قائدین ان ہائوس تبدیلی کے مخالف ہیں جبکہ چار قائدین نے حمایت کردی۔ پی ڈی ایم کے کئی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی سے وضاحت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اکثر قائدین نے سربراہی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، ساجد میر،عبدالمالک بلوچ، اویس احمد نورانی ان ہائوس تبدیلی کے مخالف نکلے۔

    ذرائع کے مطابق اختر مینگل ،بلاول بھٹوزرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی اِن ہائوس تبدیلی کے حق میں ہیں، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد شیر پائو ان ہائوس تبدیلی کے حامی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو زرداری کے ان ہائوس تبدیلی کے بیان پر دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنالی۔

    ن لیگ کےمطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف شروع دن سے ہی ان ہائوس تبدیلی کے مخالف رہے۔

    یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام، جمیعت علماء پاکستان، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، مرکزی جمیعت اہلحدیث، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی پر مشتمل ہے۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں