1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

    وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

    اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپےفی لٹر اضافے کی تجویز تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

    عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئےوزیرعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

    28فروری تک پیٹرول کی قیمت111.93پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت116.07روپے فی لیٹر، لایٹ ڈیزل آئل کی قیمت79.23روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت80روپے19پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی

    اس سے قبل حکومت ڈھائی ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات مسلسل 5 بار مہنگا کرچکی ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جاچکی ہیں۔ اسی عرصے میں پیٹرول 11 روپے 21 پیسے فی لٹر پہلے مہنگا کیا گیا۔

    یکم دسمبر سے اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 روپے 64 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں مٹی کا تیل 14 روپے 90 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا۔ ڈھائی ماہ میں لائٹ ڈیزل 16 روپے 37 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جاچکا ہے۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں