1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وحدانی صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏1 جولائی 2016۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    tarif bismallah.gif


    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ وحدانی صاحب

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔


    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن

    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟


    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    tarif2.gif tarif2.gif tarif2.gif tarif2.gif
    tarif3.gif
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. وحدانی
    آف لائن

    وحدانی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 دسمبر 2013
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    پورا نام: محمد محسن علی۔ نسل سید ۔نقوی ۔ نام میرے تایا سید عزیزالحسن نقوی نے میرے والد سید احسن علی نقوی کی درخواست پر رکھا تھا۔
    لقب:خود اختیار کردہ لقب وحدانی کہلانا پسند کرتا ہوں کیونکہ انسانی وحدت اور ایکتا کا قائل ہوں ۔
    عمر: پچپن برس کا ہو چکا ہوں پہ بچپن نہیں گیا۔
    شہر، ملک: جیکب آباد سندھ میں پیدا ہوا۔ 1985ء سے کراچی میں مقیم ہوں۔زندگی میں اور بھی کئی شہروں میں کم کم عرصے کے لئے مقیم رہا جن میں خیرپور، لاڑکانہ، مظفر گڑھ، لیہ، قصبہ گجرات، راجن پور، ملتان، پتوکی، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اڈیالہ، اسلام آباد،مردان، پشاور، کوئٹہ، ژوب، تفتان، ماش خیل (لدگشت)، زاہدان، شیراز، اصفہان، تہران، مشہد، کولمبو، بمبئی، دہلی، سرسی (مرادآباد)، نوگانواں سادات(امروہہ)، بنکاک، پتایا، پھوکت، چیانگ مائی، ہانگ کانگ، سنگاپور، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ وغیرہ شامل ہیں۔ البتہ دنیا کے دیگر بہت سے شہروں میں بغرض سیروتفریح اور کاروبار آتا جاتا رہا ہوں۔
    تعلیم: بچپن میں والد نے میری مرضی کے قطعی خلاف اسکول میں داخل کروادیا تھا بعد میں پڑھنے پڑھانے کی عادت سی ہوگئی جس پر آج بھی شرمندہ سا رہتا ہوں کیونکہ ہمارے معاشرے میں یہ قطعی غیر ضروری اور قابلِ گرفت و مذمت ہے۔ اسی عادتِ بد کے باعث ایم اے (بین الاقوامی تعلقات)، ایم اے (اردو)، ایل ایل بی، درسِ نظامی، اور بہت سے فضول کورسز کیے اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ اگر کسی کو اس ملک میں خوش و خرم اور خوشحال رہنا ہے تو صرف پیسہ کمانے پر توجہ دے۔ ڈگریاں تو کوئی بھی خرید سکتا ہے اوربڑی بڑی ڈگریوں کے حامل لوگوں کو ملازم رکھ سکتا ہے، بشرطیکہ وہ دولتمند ہو، سیاستدان ہو یا کسی جائزوناجائز طریقے سے بیوروکریٹ بن جائے۔
    مشاغل: پڑھنے اور پڑھانے کی علت، مصیبت زدہ لوگوں کےحقوق انسانی کےتحفظ کا کارِعبث اور لوگوں کی لمبی لمبی باتیں اور فضول قصے سننا۔
    پیشہ: ٹیکسیشن اور بزنس کنسلٹنسی، وکالت و صحافت
    مستقبل کے عزائم: دنیا کے کسی آزاد اور جمہوری خطے میں بس کر تصنیف و تالیف اورپھلوں ، پھولوں کی فارمنگ کرنے کے خواب دیکھتا ہوں۔
    "ہماری اردو" سے تعارف شاید گوگل بھائی نے کرایا تھا۔
    (پرچہ بہت تاخیر سے حل کرنے کی معذرت۔ دراصل آج ہی نگاہ پڑی ہے۔)
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف کافی دلچسپ ہے شکریہ
     
    Last edited: ‏4 جولائی 2016
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی اور آپ کی جہان گردی سے متاثر بھی ہوا ہوں

    پتو کی میں آپ میرے بلکل قریب رہ کر چلے گئے بتایا ہی نہین آپ نے
     
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    55 سالہ زندگی میں سے 31 سال کراچی میں مقیم رہنا پسند کرنے پر ہم آپ کے ممنون ہیں اور امید کرتے ہیں مستقبل کے عزائم کے حوالے سے کہ آپ آجکل کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو پھلوں اور پھولوں پر ترجیح دیں گے ۔ ۔ ۔ قلم کی طاقت سے بھی اور کالے کوٹ کی طاقت سے بھی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں