1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیویگیشن بہتر بنانے کیلئے چند تجاویز

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏4 مئی 2008۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    محترم منتطمین :salam:

    چونکہ اب ہم آفیشیلی “محسن“ بن چکے ہیں اِس لئے چند تجاویز (بطورِ احسان :176: ) پیش کرنے کی جسارت کر رہے ہیں۔ اِن تجاویز کے بارے میں

    1۔ ہم نے کبھی اسطرح کی چوپال نہ بنائی ہے نہ چلائی ہے، اس لئے ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ان تجاویز پر عمل کسقدر ممکن یا سہل ہے۔

    2۔ عین ممکن ہے کہ آپ کو ان تجاویز کی افادیت سے اتفاق نہ ہو، ایسی صورت میں یقینا آپ کے تجربے کو فوقیت حاصل ہو گی۔

    3۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مجوزہ نیویگیشن پہلے ہی کسی اور طریقے سے ممکن ہو۔ اگر ایسا ہے تو ہماری رہنمائی کر دیں۔

    اب تجاویز

    ت1۔ پہلی تجویز یہ ہے کہ کسی فورم (یا فورم کی کسی لڑی) میں داخل ہونے کے بعد ، اوپر مثلا یہ لکھا ہوتا ہے “ ہماری اردو : پیاری اردو :: سرورق >> اردو ادب“۔ اگر اس میں متعلقہ فورم کا نام بھی ڈال دیا جائے (اِس مثال میں متعلقہ فورم ‘ادبیات‘ ہوا) تو ہمیں اس فورم کے دیگر عنوانات میں جانے کے لئے سرورق پر آ کر اُس فورم تک سکرول ڈاؤن نہیں کرنا پڑے گا۔ مثلا یوں ہو “ہماری اردو : پیاری اردو :: سرورق >>ادبیات >>اردو ادب“۔ یا پھر ‘چھلانگ‘ والی آپشنز کو ‘ فوری جواب‘ کے خانے سے اوپر بھی کیا جا سکتا ہے۔

    ت2۔ کسی لڑی کے صفحے پر سب سے اوپر اگر کہیں ایسا لنک دے دیا جائے “اختتامِ صفحہ“ تو ہمیں اُس صفحے کے آخری پیغام کو پڑھنے کیلئے سکرول ڈاؤن نہیں کرنا پڑے گا (اگرچہ ایسا کام کیبورڈ پر ‘end‘ دبا کر بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ایسا کرنا ‘ فوری جواب‘ کے خانے سے بھی نیچے لے جاتا ہے)۔

    اور اب ایک ذاتی گزارش۔ نعیم بھائی اور کئی دوسرے ساتھیوں کے ہمیں ‘این آر بی‘ لکھنے سے اندازہ ہوا ہے کہ شاید انگریزی کے N کو ‘ان‘ کی بجائے، ‘این‘ ہی لکھنا درست ہو گا۔ اگر آپ با آسانی ہمارے اسمِ صارف میں یہ تبدیلی کر سکتے ہیں دو ازراہِ کرم کر دیجئے۔

    ہہت شکریہ۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دیر آید درست آید بلکہ تندرست آید :bigblink:
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب آپ “ان آر بی“ نہیں بلکہ “این آر بی“ ہیں۔

    یاد رہے۔ این، آر اور بی کے درمیان فاصلہ (سپیس) ہے۔
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    این آر بی صاحب نے بہترین ‌تجاویز دی ہیں۔۔۔انتظامیہ کو اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیئے۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں