1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیب اجلاس: شہباز شریف کیخلاف نئی کرپشن انکوائری شروع کرنے کی منظوری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نیب اجلاس: شہباز شریف کیخلاف نئی کرپشن انکوائری شروع کرنے کی منظوری

    چیئرمین نیب کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف نئی کرپشن انکوائری شروع کرنے جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن انکوائری عدم ثبوت کی بنا پر بند کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے خلاف کرپشن انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ جعلی اکاؤنٹس کیسز کے اہم کردار سابق ڈی جی پارک کراچی لیاقت قائمخانی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہٰی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں