1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نوید سلیم کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏17 نومبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلام علیکم نوید بھائی!

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. نوید سلیم
    آف لائن

    نوید سلیم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2006
    پیغامات:
    60
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    محمدنوید سلیم ۔۔والدہ نے
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    کوئی نہیں
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    22 سال
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    فیصل آباد ۔۔۔پاکستان ۔۔۔جب سے پیدا ہوا
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    بی اے۔۔علم حاصل کرنا ھر مسلمان مرد اورعورت پر فرض ھے
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    معلومات اکٹھی کرنا
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    جو نصیب میں ہوا
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نوید بھائی ۔۔۔
    آپ کے تعارف سے زیادہ آپکے درود شریف پڑھنےاور پڑھانے کی ترغیب سے خوشی ہوئی :)
     
  4. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ماشاء اللہ
     
  5. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت اچھا تعارف
     
  6. نوید سلیم
    آف لائن

    نوید سلیم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2006
    پیغامات:
    60
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ نعیم صاحب
    یہ میرے محسن دوست عبدالجبار کی نوازش ھے کہ وہ مجھے اپنے ساتھ لاہور اعتکاف پر لے گئے اور یہ درود پاک مجھے وہیں تحفے میں ملا
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاھور میں تو کئی جگہ پر اعتکاف ہوتے ہیں۔ آپ کس جگہ کی بات کر رہے ہیں ؟
     
  8. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نوید بھائی تو جانے کب آئیں گے، میں ہی بتا دیتا ہوں کہ الحمدللہ ہم نے لاہور منہاج القرآن (ٹاؤن شپ) میں اعتکاف کِیا تھا۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا !
    وہاں کوئ خاص بات ہوتی ہے اعتکاف میں ؟؟
    سیاسی اعتکاف ہی ہوتا ہو گا۔ سیاسی پارٹیوں کے مراکز تو ایسے ہی ہوتے ہیں۔

    معذرت کے ساتھ ایک کڑوا سچ سنیئے۔ میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنے کا نہیں لیکن اپنا مشاہدہ بیان کرنا چاہوں گا۔

    سیاسی مذہبی رہنماؤں کو مجھے خود سننے کا اتفاق ہوا ہے۔
    قاضی حسین احمد لیلۃ القدر کے خطاب میں بھی سیاست گھسیٹ لاتے ہیں۔
    مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم ۔ خطبہء جمعہ میں بھی نواز شریف کی حکومت گرانے کے پلان بناتے رہتے تھے۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے آمین
    مولانا عبد الستار خان نیازی مرحوم کسی کے جنازے پر بھی بےنظیر کو غدارِ دین قرار دیتے رہتے تھے۔ اللہ انکے درجات بلند فرمائے آمین
    مولانا فضل الرحمن کو لے لیں۔ کسی نے کبھی ان سے روحانی و تربیتی موضوع پر کوئی بات سنی ہے ؟ سوائے سیاست، احتجاج، الزام تراشیاں، جوڑ توڑ، اور مجھے کہہ لینے دیجیئے اسمبلی کے مزے لوٹنے کے لیے ہر جائز ناجائز حربہ استعمال کرنے کے سوا اور وہ کیا کرتے ہیں ؟؟

    ڈاکٹر طاہر القادری صاحب بھی کیا یہی کچھ کرتے ہیں اعتکاف میں ؟

    پھر دہراؤں گا کہ میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنے کا نہیں لیکن حقائق پر بات کرنا ہر کسی کا حق ہے۔ سو وہ حق استعمال کر رہا ہوں۔
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میں یہ نہیں کہوں گا کہ کوئی کیا کہتا یا کرتا ہے۔ اللہ پاک سب کے درجات بلند فرمائے۔ اور ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

    باقی یہ کہ اگر میں اپنی زبان سے اِس بات کا جواب دوں کہ (منہاج القرآن) اعتکاف میں کیا ہوتا ہے تو بھی شائد میری بات آپ کے دل میں نہ اُترے، کیوں کہ ایک تو شائد آپ کو میری باتیں ویسی ہی لگیں جیسے سب لوگ اپنے اپنے قائدین یا تحریک کی تعریفوں میں کہا کرتے ہیں، اور دوسری بات یہ کہ وہاں (اعتکاف) کی عبادات، محافل، دروسِ قرآن، روحانی تربیت، سکونِ قلب، نفس کی اصلاح اور اس کے علاوہ بہت کچھ جو بھی وہاں سے مِلتا ہے، وہ سب بیان کرنے کے لئے مجھ حقیر کے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں۔

    لیکن ہاں وہاں اعتکاف میں جو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کے خطابات ہوتے ہیں، اگر آپ وہ لے کر سُنیں تو آپ بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں، کہ منہاج القرآن (لاہور) میں اعتکاف کا کیا رنگ ہوتا ہے۔

    نعیم بھائی! باقی ساری باتیں ایک طرف میں آپ کو صرف ایک چھوٹی سی بات بتاتا ہوں کہ میں اپنے ساتھ اعتکاف پر چار دوستوں کو لے کر گیا تھا اور چاروں کے چاروں آج کل کے مُلاؤں کے بارے وہی الفاظ استعمال کرتے تھے جو آپ نے کِئے۔ لیکن مزے کی بات یہ کہ وہاں کچھ دن بتانے کے بعد سب مجھ سے شکائت کر رہے تھے کہ آپ نے ہمیں پہلے یہاں اعتکاف کرنے کو کیوں نہیں کہا۔ اور سب کا کہنا تھا کہ ان شاللہ آئندہ اعتکاف پر ہم اپنے بھائیوں اور دوستوں کو بھی ہمراہ لائیں گے۔

    بہت کچھ لکھنے کو جی چاہ رہا ہے، لیکن میری زباں و تحریر میں اثر نہیں۔

    لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ آپ اُن (ڈاکٹر محمد طاہر القادری) کے چند خطابات ضرور سُنیئے گا۔ آپ حقیقت سے بخوبی آگاہ ہو جائیں گے۔

    کیوں کہ

    صداقت ہو تو دل سینوں سے کِھچنے لگتے ہیں واعظ
    حقیقت خُود کو منوا لیتی ہے ، مانی نہیں جاتی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں