1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف کو لیڈر کہنے کی بات پر قائم ہوں، تحریک انصاف کیساتھ ہوں اور رہونگا: جاوید ہاشمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏7 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر



    ہور (آئی این پی) جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نواز شریف کو لیڈر کہنے کی بات پر قائم ہوں لیکن میں زندگی کے آخری حصے میں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، جماعت اسلامی اور آفتاب شیرپاﺅ کا خیبر پی کے میں ہمارا اور مرکز میں نواز شریف کا ساتھ دینا سوالیہ نشان ضرور ہے، فوزیہ قصوری کے تحفظات کو معمولی نہ سمجھا جائے، اس پر پارٹی کے اندر ضرور بات ہونی چاہئے، میں ابھی تک تحریک انصاف کی اندرونی سیاست کو نہیں سمجھ سکا، نواز شریف پر جب مشکل وقت آئے گا تو میں اور عمران خان خوش نہیں ہونگے، ہم جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں لیکن پارلیمنٹ میں مشکل وقت آنے پر نواز شریف کے قریبی لوگ ہی مسلم لیگ ن میں ”ہم خیال“ گروپ بنا لیں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں نواز شریف کو اپنا لیڈر جوش میں آ کر نہیں بلکہ مکمل ہوش کے ساتھ کہا اور آج بھی میں اپنی بات پر قائم ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان جو سوچ رکھتے ہیں وہ ہی ملک کے مستقبل کو بہتر بنا سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تحریک انصاف کے خیبر پی کے میں اتحادی جماعتوں سے تعلقات متاثر ہوں
    بشکریہ - نوائے وقت
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی :cfd:
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    لاہور (ایجنسیاں+ سپیشل رپورٹر) عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر کے پی پرویزخٹک، پارٹی صدر جاوید ہاشمی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے ملاقاتیں کیں۔ عمران خان اور پرویزخٹک کے درمیان ملاقات میں صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاوید ہاشمی نے پارٹی سربراہ کو قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران نواز شریف سے متعلق خیالات پر وضاحت پیش کی۔ عمران اور جاوید ہاشمی کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ظاہر کی جائے۔ ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔ تحریک انصاف وویمن ونگ کی سابق صدر فوزیہ قصوری نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فوزیہ قصوری نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ فوزیہ پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، امید ہے پارٹی میں واپس آجائیں گی۔ این این آئی کے مطابق فوزیہ قصوری سے ملاقات کے دوران عمران خان نے فوزیہ قصوری کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جس پر فوزیہ قصوری نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔
    بشکریہ - نوائے وقت
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں