1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف صدر زرداری ملاقات

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by فیصل شیخ, Jul 17, 2009.

  1. فیصل شیخ
    Offline

    فیصل شیخ ممبر

    Joined:
    Apr 6, 2007
    Messages:
    159
    Likes Received:
    2
    نواز شریف صدر زرداری ملاقات، 17ویں ترمیم سمیت آئین سے تمام غیر جمہوی شقوں کے خاتمے کیلئے میثاق جمہوریت کے اصولوں پر کاربند رہنے پر اتفاق، پی پی اور ن لیگ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے، بلوچستان کا احساس تنہائی دور کرنے کیلئے سیاسی بات چیت اور ترقیاتی اقدامات پر متفق، گیارہ نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
    پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے17ویں ترمیم سمیت آئین سے تمام غیر جمہوی شقوں کے خاتمے کیلئے میثاق جمہوریت کے اصولوں پر کاربند رہنے ، ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے ، بلوچستان کا احساس تنہائی دور کرنے کیلئے سیاسی بات چیت اور ترقیاتی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کی ملاقاتیں ملکی مسائل کے حل اور آئین کو جمہوری شکل دینے میں مدد گار ثابت ہونگی ، اس امر کا اظہارجمعہ کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں رائے ونڈ میں دونوں جماعتوں کے وفود کی ملاقات کے بعد جاری گیارہ نکاتی اعلامیے میں کیا گیا ۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بات چیت اور مذاکرات جمہوری عمل کی روح ہیں اور بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں۔ فریقین نے کہا کہ فروری2008کے انتخابات کے بعد جمہوری حکومت کے قیام اور صدارتی منصب جمہوری قوتوں کے پاس آنے کے بعد آئین میں یکے بعد دیگرے آنے والی آمریت کی جانب سے عوامی خواہشات کے برعکس شامل کی گئی غیر جمہوی شقوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ فریقین نے آئین کو جمہوری شکل دینے اور 17ویں ترمیم سمیت تمام غیر جمہوری شقوں کے خاتمے کیلئے میثاق جمہوریت میں شامل اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئین کا جائزہ لینے کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی مختصر ترین ممکنہ وقت میں اپنا ٹاسک مکمل کرلے گی اور آئین میں مناسب ترامیم کی تجاویز پیش کرے گی۔ فریقین نے بلوچستان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبے کے عوام کا احساس تنہائی دور کرنے کے لئے سیاسی بات چیت اور ترقیاتی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ فریقین نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کو بلوچستان کے عوام کی خواہشات پوری کرنے کیلئے مزید فعالیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو بہت بڑے مسائل کا سامنا ہے جنہیں کوئی بھی جماعت یا ریاستی ادارہ تنہا حل نہیں کر سکتا اس کے لئے تمام سیاسی قوتوں اور جماعتوں کی مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ قومی سلامتی کیلئے عسکریت پسندی سب سے سنجیدہ خطرہ ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے طرز فکر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عسکریت پسندوں بندوقوں اور گولیوں کے زور پر لوگوں پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آئین کو میثاق جمہوریت کی روشنی میں جمہوی شکل دینے اور ملک کو درپیش قومی سلامتی ، اقتصادی اور توانائی کے بحران ، قیمتوں میں اضافے اور فوجی آمریت کے نتیجہ میں بڑھنے والی بے روزگاری جیسے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ اعلامیہ کے مطابق صدر زرداری نے جمعہ کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے رائے ونڈ کا دورہ کیا، یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان پیر کو ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے نتیجہ میں عمل میں آئی۔ مذکورہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی کے شریک چیئرمین صدر مملکت آصف علی زرداری، راجہ پرویز اشرف، میاں رضا ربانی، جہانگیر بدر، شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، نذر گوندل، سید خورشید شاہ اور فرحت اللہ بابر جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف، راجہ ظفر الحق، سید غوث علی شاہ، سردار ذوالفقار کھوسہ، پرویز رشید، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، سردار مہتاب عباسی اور سردار یعقوب ناصر شریک ہوئے۔
     
  2. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    کچھ نہیں ہوگا سب گلی باتیں ہیں۔ زرداری نواز شریف کو ایک بار دانہ ڈال رہے ہیں۔
     

Share This Page