1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات، ہرممکن تعاون کرونگا: زرداری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏8 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:


    اسلام آباد (ثناءنیوز) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم سے نئی جمہوری حکومت کو پُرامن انتقال اقتدار کا وعدہ پورا کردیا ہے سب سیاسی اور جمہوری قوتوں کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے، توقع ہے نئی حکومتی ٹیم اور ان کا قائد قومی توقعات پر اترنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ عوام کو ترقی کے ثمرات ملنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں نومنتخب وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ون آن ون ملاقات میں کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم سیاسی معاملات قومی مسائل پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس صدارتی خطاب صدر اور حکومت کے درمیان ممکنہ تعلقات کار اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ایوان صدر سے خوشگوار تعلقات اور آئین و قانوں کے مطابق تعلقات کار کی یقین دہانی کروائی ہے، صدر نے بھی حکومت کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ایوان صدر کے کردار، جمہوری فیصلوں پر بروقت عمدرآمد کے لئے بھرپور تعاون کا عندیہ دیا ہے۔
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں