1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نوازشریف کا چیلنجز سے نمٹنے‘ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم خوش آئند ہے : روبن راف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏5 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور نامزد وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے توانائی کے بحران کے خاتمہ ‘ اقتصادی اصلاحات ‘ ہمسایہ ممالک افغانستان اور بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان، امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نزدیک افغانستان میں مقامی قیادت میں مفاہمت کا ایسا عمل جو نہ صرف مستحکم اور محفوظ افغانستان کی طرف آگے بڑھے بلکہ پاکستان کے جائز مفادات کا بھی خیال رکھے ممکن ہے ۔پاکستانی امریکن کانگرنس کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکی نمائندہ مشیر روبن رافیل نے کہا کہ دونوں ملک سرمایہ کاری ‘ تجارت ‘ انسداد دہشت گردی اور معیشت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں جاری مفاہمت کے عمل کے حوالہ سے تعلقات کی از سرنو بحالی کے لئے مل کر کام کررہے ہیں انتخابات میں کامیابی کے بعد میاں نواز شریف نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات ‘ توانائی کے بحران کے خاتمہ اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ سے تعلقات کی حقیقی بہتری کے حوالہ سے مثبت اشارے دیئے ہیں۔ روبن رافیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2014ءکے آخر تک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاءکے حوالہ سے پاکستان بے حد اہمیت کا حامل ہے اور اسے اقتصادی بحالی کے لئے امریکی امداد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کانفرنس کے شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لئے ڈرون حملوں کے معاملہ کو فوری حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ملنے والے زبردست مینڈیٹ نے ان کے لئے اپنے دور اقتدار کے آغاز میں ہی توانائی ‘ معیشت اور انتہا پسندی کے حوالہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں امریکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھرپور عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں امریکہ نے پاکستان میں بجلی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے 900 میگا واٹ کے منصوبوں کے لئے پاکستان کی مدد کی ہے۔ اس موقع پر کانفرنس کے شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو ایڈ نہیں ٹریڈ کی بنیاد پر استوار کریں ۔ روبن رافیل نے مزید کہا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی جسے بنیادی مسئلے سے نمٹنے کے لئے بھی ملکر کام کررہے ہیں انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 40 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت کے حوالہ سے میاں نواز شریف کے بیان کو بھی حوصلہ افزا قرار دیا ۔ اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی میں اضافہ ہوگا۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بے چارہ امریکہ۔۔۔۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مگر وہ تو ہمیں چارہ ڈال رہا ہے
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وہ بہت خطر ناک کھیل شروع کرنا چاھتا ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کئی دانشوران اور تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ الیکشن اور انکے ذریعے ایک مخصوص حکومت کا قیام عالمی طاقتوں کے مخصوص ایجنڈے کا حصہ بھی ہے
    جس کے مطابق 2014 میں افغانستان سے امریکی فوجوں اور سازوسامان کا انخلاء اور اسکے بعد افغان-پاکستان بارڈر پر بھارتی افواج کا تسلط ، اور خود پاکستان کے اندر انتہا پسند طالبان کا فروغ شامل ہے ۔
    کیونکہ طالبان کے فروغ ہی وہ "بنیاد" ہے جس کی بنا پر عالمی برادری کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کے بہانہ گھڑ سکتی ہے۔
    اللہ پاک پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ اور ہم عوام کو عقل و شعور عطا کرے۔ آمین ثم آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں