1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواب آف بہاولپور کی گاڑی

Discussion in 'متفرق تصاویر' started by زنیرہ عقیل, Nov 26, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نواب آف بہاولپور کی وہ گاڑی کہ جب وہ حج پر جاتے تو بحری جہاز میں یہ گاڑی بھی ساتھ جاتے ۔۔۔ گاڑی کی پچھلے کیبن میں دو بیڈ بھی لگے ہیں ،نواب اس گاڑی میں مکہ سے مدینہ کا سفر بھی کرتے اور یوں حج کی رسوم کی ادائیگی کے بعد یہ گاڑی نواب کے ساتھ ہی بحری جہاز کے ذریعے واپس آجاتی ۔

    [​IMG]

    [​IMG]
    [​IMG]
     
    ملک بلال likes this.
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    نواب صاحب کی ایک رولز رائس گاڑی کے بارے میں بھی سنا ہے کہ اس کے ساتھ جھاڑو باندھ کر بہاولپور کی سڑکیں صاف کی جاتی تھیں ۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ایک بار نواب آف بہاولپور لندن میں عام شہریوں کی طرح مارکیٹ گئے رولز رائس کے شوروم پر کھڑی رولز رائس گاڑی پسند آگئی، اندر گئے اور سیلز مین سے قیمت معلوم کی تو سیلز مین نے انہیں ایک عام ایشیائی شہری سمجھ کر ان کی خاصی بے عزتی کی تو نواب صاحب واپس ہوٹل آئے اور اگلے روز پورے شاہی ٹھاٹھ کے ساتھ ملازمین کی ایک پوری فوج لے کر اس شوروم پر گئے اور وہاں موجود چھ کی چھ رولز رائس گاڑیاں خرید لیں اور ملازمین کو کہا کہ ان گاڑیوں کو فوراً بہاولپور پہنچا کر میونسپلٹی کے حوالے کرو اور ان سے شہر کا کچرا صاف کرنے اور کچرا اٹھانے کا کام لیا جائے اور ایسا ہی کیا گیا یہاں تک کہ پوری دنیا میں یہ بات پھیل گئی اور رولز رائس کی مارکیٹ ڈاﺅن ہونے لگی۔رولز رائس کا نام سن کر لوگ ہنستے ہوئے کہتے کہ وہی جو ریاست بہاولپور میں شہر کا کچرا اٹھانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ کچھ عرصہ بعد رولز رائس کمپنی کے مالک نے خود بہاولپور آکر نواب صاحب سے معذرت کی اور چھ نئی رولز رائس گاڑیاں بھی بطور تحفہ دیں اور درخواست کی کہ گاڑیوں کو اس گندے کام سے ہٹھایا جائے۔ ان چھ نئی گاڑیوں میں سے ایک نواب صاحب نے قائداعظم کو تحفہ میں دی۔
     
    ملک بلال likes this.

Share This Page