1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعیم رضا کی شاعری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏24 نومبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    پسندیدگی کا شکریہ :)
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    نئے سال کی آمد پر آمد

    بیٹھے رہے ہیں سال بھر ہاتھ پہ دھرے ہاتھ
    خوشیاں چڑھی ہوئی ہیں آیا دو ہزار سات


    (ماخوذ از بانگِ رضا )​
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    جو ہو سکے تو بانٹتے رہنا محبتیں
    کہ ظلمتِ حیات میں یہ ہے چراغِ طور​
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    یوں پا کے تجھکو کھونا جومرانصیب تھا
    اے کاش زندگی ! تجھے پایا ہی نہ ہوتا​
     
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: میرے اشعار

    بہت خوب نعیم بھائی ۔ بہت پیارے اشعار ہیں

     
  6. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    نعیم بھائی!بہت خوب
    زندگی کو تو سب نے کھونا ہی ہے
    یہاں زندگی سے آپکی مراد محبوب ہے
    :?:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    جی یہ بات میں نے پڑھنے والے کے احساسات پر چھوڑ دی ہے۔ :)

    اگلا شعر حاضر ہے

    زندگی نام ہے گرسانسوں کا تو زندہ ہیں
    ورنہ جہاں کو کب کا خیرباد کہہ چکے​
     
  8. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    بہت ہی عمدہ
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    شکریہ عاطف بھائی ۔
    کیسے ہیں آپ؟
    کافی دنوں بعد نظر آ رہے ہیں۔ لگتا ہے بکرا عید میں کافی مصروف تھے :)
     
  10. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: میرے اشعار

    بہت خوب نعیم بھائی ۔ بہت اچھی شاعری ہے
     
  11. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: میرے اشعار

    نعیم صاحب ۔ بہت اچھے اشعار کہے ہیں آپ نے۔
    ماشاءاللہ
     
  12. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    نعیم بھائی ! شعر تو بہت اچھا ہے ،
    اگرچہ کہ خود کو بہت ادبی آدمی تو نہیں کہہ سکتا مگر مجھے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ اس شعر کا وزن پورا نہیں ہے،خیالات تو بہت اچھے ہیں مگر انھہیں سہی طرح سے بیان نہیں کیا گیا
    آپکے شعر کا دوسرا مصرعہ ہے :
    ورنہ اے جہاں کب کا تجھے خیرباد کہہ چکے

    پہلے مصرعے کے وزن کے حساب سے اگر یہ یوں ہوتا :
    ورنہ اے جیون تجھے کب کا خیر باد کہا
    تو میرے خیال سے زیادہ مناسب معلوم ہوتا

    باقی یہ کہ خدا آپکا زورِ قلم مزید زیادہ کرے
    واللہ اس سے میرا مقصد محض تنقید نہیں بلکہ اصلاح مقصود ہے

    آپ بھی اگر میری شاعری میں موجود کمیوں سے مجھے آگاہ کریں
    تو مجھے بہت خوشی ہوگی !

    والسلام
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    بہت شکریہ بھائی ۔۔۔

    مجھے خوشی ہوئی آپ کی دلچسپی دیکھ کر۔ :87:

    وہی شعر کچھ ترمیم کے ساتھ حاضر ہے۔۔۔ بتائیے گا وزن پورا ہوا یا نہیں ؟

    زندگی نام ہے گرسانسوں کا تو زندہ ہیں
    ورنہ جہاں کو کب کا خیرباد کہہ چکے​
     
  14. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: میرے اشعار

    مجھے شاعری کی تکنیک کا تو پتہ نہیں۔ لیکن یہ شعر زیادہ موزوں لگتا ہے۔
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    شکریہ زاہرا جی !

    اب فیصل بھائی بھی تصدیق کر دیں تو بات متحقق ہو جائے :)
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    وفا کرو گے وفا کریں گے جفا کریں گے جو جفا کرو گے
    سنا ہے اپنے بزرگوں سے کہ “ جو کرو گے وہی بھرو گے“​
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    آج تم قبر پہ آئے بھی تو کیا حاصل ۔۔۔؟
    میرے جیتے ہوئے آتے تو کوئی بات بھی تھی​
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    دل میں پھر خدشوں نےسر اٹھا یا ہے
    پھر تیری ہم سفری در پیش ہے آج​
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    اشک سے دل کی آبیاری کی ہم نے
    شبِ غم کچھ یوں بھی گذار دی ہم نے​
     
  20. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: میرے اشعار

    اچھے اشعار ہیں نعیم بھائی
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کھٹی میٹھی فی البدیہہ غزل

    ایک کھٹی میٹھی فی البدیہہ غزل حاضرِ خدمت ہے

    مشینی دور ہے اب تو زمانے رنگ بدلتے ہیں
    جواں جاتے ہیں مسجدکوتو بابے فلرٹ کرتے ہیں

    نہیں مانا جو شادی پر میری محبوبہ کا ا بّا
    ٹکٹ لے کر مجھے بولی چلو اب بھاگ چلتے ہیں

    کنوارے رہ کے پچھتانے سے اچھا ہے میرے یارو
    کہ اک شوہر سا کہلا کے سدا پھر ہاتھ ملتے ہیں

    بڑے بدبخت ہیں جو ڈائٹنگ کر کر کے مر جائیں
    جو مرنا ہی مقدر ہے تو کچھ کھا پی کے مرتے ہیں

    یہ کیا معیار باندھا ہے یہاں گندی سیاست نے
    کہ توپوں کے دہانوں سے یہاں رہبر نکلتے ہیں

    جو زیادہ لُوٹ کر کھائے بڑا لیڈر وہ کہلائے
    دیانتدار لوگوں کو یہاں اُلّو سمجھتے ہیں

    تجارت دین کی بھی خوب ہے بازارِ دنیا میں
    مجاہد قوم کے میری مساجد میں گرجتے ہیں

    غریبوں کی شہادت بھی یہاں پہ مرگِ کلبی ہے
    اگرغدّار مر جائے شہادت نام دیتے ہیں

    محبت کے چراغوں کو وفا کا تیل مت دینا
    کہ اس مادّی زمانے میں یہ نوٹوں ہی سے جلتے ہیں

    رضا دل کے پھپھولوں کو نہ دکھلاؤ زمانے کو
    کہ بھروپِ طبیباں میں یہاں جلّاد بستے ہیں



    بانگِ رضا
    (عُلاما نعیم رضا۔ اتوار 2007-1-14)​
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: میرے اشعار

    :201: :212: :164: :176:

    نعیم بھائی ۔ یہ تو واقعی کھٹی میٹھی لیکن بہت پیاری نظم ہے۔

    مقطع تو سیدھا دل میں اتر گیا :cry:
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    نہ اِترا کے دیکھو منجدھار میں بے بس کو
    سفینے ڈوبتے دیکھے ہیں ہم نے لبِ ساحل​
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    سچ چُھپتا نہیں چُھپانے سے
    قدر گھٹتی نہیں گھٹانے سے
    دشمنوں کا رضاگلہ کب ہے
    زخم کھائے ہیں دوستانے سے

    نعیم رضا​
     
  25. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کھٹی میٹھی فی البدیہہ غزل

    بہت خوب نعیم بھائی۔ مزاح اور طنز کا اچھا امتزاج ہے
     
  26. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    السلام علیکم !
    پرچوں کی وجہ سے حاضری نہ دے سکا ،فراغت ہوئی تو اب حاضر ہوں ،

    نعیم بھائی بہت خوب ،اب یہ شعر زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے ،

    ماشاءاللہ غزل بھی بہت اچھی ہے !
     
  27. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: میرے اشعار

    یہ بھی خوب کہا
     
  28. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: میرے اشعار

    واہ! نعیم بھائی! بہت ہی خوب!

    آپ تو چھائے ہُوئے ہیں۔ :)
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے اشعار

    عبدالجبار بھائی !! یقین کریں آپ کو کافی دنوں بعد دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔
    دل ہی دل میں آپ کو بہت مس miss کر رہا تھا ۔

    چھانا کیا ہے۔۔۔۔ بس آپ کا حکم تھا تو بساط بھر کوششیں کرتا رہا۔

    اصل میں ان دوستوں‌کی محبت ہے کہ میری ہر اوٹ پٹانگ کی تعریفیں کر دیتے ہیں اور میں اسی پر پھولتا پھولتا مزید اوٹ پٹانگ لکھتا چلا جاتا ہوں
     
  30. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: میرے اشعار

    اللہ رے اس سادگی پہ کون نہ مرجائے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں