1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    نعت کیا ہے، قصرِ حُسن و عشق کی تکمیل ہے
    نعت کیا ہے ، حکمِ ربّی کی فقط تعمیل ہے

    نعت کیا ہے، عشق کے ساگر میں غرقابی کا نام
    نعت کیا ہے، میرے ہر جذبے کی سیرابی کا نام

    نعت ابوابِ محبّت کا جلی عنوان ہے
    ہم غلامانِ پیغمبر :saw: کی یہی پہچان ہے

    دل کے بنجر کھیت میں کرنیں اُگا دیتی ہے نعت
    نقش باطل کے جبینوں سے مٹا دیتی ہے نعت

    نعت کیا ہے، دست بستہ اُن کی دربانی کا نام
    نعت کیا ہے، روضہءِ اقدس پہ حیرانی کا نام

    نعت کیا ہے، نکہتوں کی سَر زمیں کا تذکرہ
    نعت کیا ہے، سب حسینوں سے حسیں کا تذکرہ

    نعت کیا ہے، ہجر میں سانسوں کی بیتابی کا نام
    نعت کیا ہے، گنبدِ خضرٰی کی شادابی کا نام

    نعت کیا ہے، شہر جاں میں گرمئِ صلِّ علٰی
    نعت کیا ہے، دل میں آئینے میں عکسِ مُصطفٰی:saw:

    نعت کہنے کے لئے دل پاک ہونا چاہیئے
    غرقِ اُلفت دیدہءِ نمناک ہونا چاہیئے


    (ریاض حسین چوہدری)​
     
  2. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    صلی اللہ علیہ وسلم

    جزاک اللہ
     
  3. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    نعت کی اچھی تعریف کی ہے۔۔ :mashallah:
     
  4. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    Joined:
    Apr 21, 2007
    Messages:
    1,227
    Likes Received:
    78
    سبحان اللہ ۔ شاعر نے کیا خوبصورت انداز میں نعت شریف کو ڈیفائن کیا ہے۔ بہت خوب
     
  5. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    کاشفی بھائی! مریم جی! اور برادرِ محترم! پسندیدگی کا شکریہ۔
     
  6. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    سبحان اللہ۔ نعت کی بہت خوبصورت شاعرانہ تعریف ہے
     

Share This Page