1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت رسول اکرم ﷺ از قلم۔آسیؔ منڈیروی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از عثمان غنی آسؔی, ‏4 اپریل 2018۔

  1. عثمان غنی آسؔی
    آف لائن

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    آتشِ غم کو یہ بجھاتی ہے
    یادِ سرکار دل لبھاتی ہے

    الفتِ سرورِ دو عالم ہی
    زندگی میں بہار لاتی ہے

    دونوں عالم کی کوئی بھی شئے ہو
    ہر گھڑی ان سے فیض پاتی ہے

    دیکھ کر ذائرینِ طیبہ کو
    آنکھ میری برس ہی جاتی ہے

    سوکھے اشجار سبز ہو اٹّھے
    اُن کی آمد ہے گل کھلاتی ہے

    ان کی رحمت پرائے یا اپنے
    ہر کسی کو گلے لگاتی ہے

    یہ ہے امت رسول کی آسؔی
    دے کے سر دین کو بچاتی ہے
     
    نعیم، زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں