1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت ؛ رنگِ مدینہ ڈھونڈ

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از UrduLover, ‏8 مارچ 2018۔

  1. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    رنگِ مدینہ ڈھونڈ!

    رنگِ مدینہ ڈھونڈ!
    ضامنِ عقبیٰ ڈھونڈ

    دل کے قطرے میں
    عشق کا دجلہ ڈھونڈ!

    عالم وہم کدہ ہے
    ایک حوالہ ڈھونڈ

    تابہ حشر چلے گا
    اُن کا سکہ ڈھونڈ

    ذکرِ خواجہ پر
    وقت کا بوسہ ڈھونڈ

    کاہکشاں بن جائے
    ایسا جادہ ڈھونڈ

    ہر دوراہے پر
    اُن کا رستہ ڈھونڈ

    ظلمت کیوں نگلے
    نور کا ہالہ ڈھونڈ

    جس بھی دور میں جی
    اسوۂ حسنہ ڈھونڈ!

    دیرینہ تابش سے
    جذبِ تازہ ڈھونڈ

    اوج ملا تھا جس سے
    پھر وہ نسخہ ڈھونڈ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں