1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعتِ رحمت العالمین

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by مبارز, Apr 28, 2009.

  1. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
    الھم صلی علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:



    نعتِ رحمت العالمین :saw:
    (از: اطہر سہارنپوری، ہندوستان)

    فخر زماں ہو، فخر نبوت تم ہی تو ہو
    دونوں جہاں ہیں جسکی بدولت تم ہی تو ہو
    ہم عاصیوں کا تم ہی سہارا ہو یا نبی :saw:
    ہم پر خدائے پاک کی رحمت تم ہی تو ہو
    ہر اک نبی نے جس کی رسالت کا دَم بھرا
    وہ بے مثال نازِ رسالت تم ہی تو ہو
    معراج میں یہ راز مشیت عیاں ہوا
    ہے عظمتوں سے بڑھ کے جو عظمت تم ہی تو ہو
    پہچان تم نے دی ہمیں رب کریم کی
    بتلایا جس نے طرزِ عبادت تم ہی تو ہو
    ہمسر تمہارا کوئی نہیں دوجہان میں
    ہر شے پہ جس نے پائی فضیلت تم ہی تو ہو
    انساں کو جس نے درسِ مساوات ہے دیا
    وہ موجد نظام مودت تم ہی تو ہو
    قربان کیوں نہ جائیں محمد :saw: کے نام پر
    ملتی ہے جس کے نام سے راحت تم ہی تو ہو
    اطہر کو بخششوں کا یقیں ہو نہ کس لئے
    محشر میں جو کریں گے شفاعت تم ہی تو ہو
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جزاک اللہ مبارز جی
     
  3. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    شکریہ خوشی جی۔۔جیتی رہیں۔۔۔اللہ رب العزت آپ کو خوش و خرم رکھے۔۔آمین۔۔ثم آمین۔۔
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :saw: :saw: :saw: :saw: :saw:
    جزاک اللہ ۔ پیارے کاشفی بھائی ۔
    بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔ :mashallah:
     
  5. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    دوست :mashallah: سبحان اللہ جزاک اللہ
     
  6. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    :mashallah:
    جزاک اللہ
     
  7. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    پسندیدگی کے لیئے شکریہ۔۔۔سب خوش رہیں۔۔
     
  8. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    کرم یہ مجھ پہ ہمیشہ شاہِ امم رکھیئے
    میں خاک ہوں مجھے وابستہ قدم رکھیئے
    سند ملے گی اسی در سے سرفرازی کی
    جبینِ دل کو در مصطفے (صلی اللہ علیہ وسلم ) پہ خم رکھیئے
    مجھے تو مانگنا آتا نہیں میں کیا مانگوں
    میری طلب کا شہہ دوسرا بھرم رکھیئے
    تمام نسبتیں قربان انکی نسبت پر
    درِ حضور (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نسبت کو محترم رکھیئے
    ثنا حضور کی خالد نہ ہو سکے گی رقم
    کسی کے بس کی نہیں بات ، اب قلم رکھیئے
     
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ واہ۔ سبحان اللہ ۔ بجا فرمایا ۔
    ایک نعتیہ قطعہ یاد آگیا ۔۔


    نہ ہوا تجھ سا حسین، تیری قسم تیرے بعد
    حُسن نے پایا نہ یہ جاہ و حشم تیرے بعد
    دیکھ کر غور سے تصویرِ سراپا تیری
    رکھ دیا کاتبِ قدرت نے قلم، تیرے بعد
     
  10. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    Joined:
    Apr 21, 2007
    Messages:
    1,227
    Likes Received:
    78
    سبحان اللہ ۔ وجدان انگیز نعت شریف ہے
     
  11. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37

    جزاک اللہ بے باک جی بہت خوب


    مجھے تو مانگنا آتا نہیں میں کیا مانگوں
    میری طلب کا شہہ دوسرا بھرم رکھیئے
     
  12. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37

    جزاک اللہ
     
  13. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    جزاک اللہ۔۔بہت خوب۔۔
     
  14. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    اے کاش وہ دن کب آئیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے
    دامن میں مرادیں لائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

    بیتابی الفت کی دھن میں ہم دیدہ ودل کے بربط پر
    توحید کے نغمے گائیں گے جب ہم مدینہ جائیں گے

    تھامیں گے سنہری جالی کو چومیں گے معطر پردوں کو
    قسمت کو ذرا سلجھائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں‌گے

    زم زم میں بھگو کر دامن کو سر مستی عرفاں پائیں گے
    کوثر کے سبو چھلکائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں‌گے

    ہنستی ہوئی کرنیں پھوٹیں گی ظلمات کے قلعے ٹوٹیں گے
    جلووں کے علم لہرائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

    ہم خاک درِ اقدس لے کر پلکوں پہ سجائیں گے ساغر
    یوں دل کا چمن مہکائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے
     

Share This Page