1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نظر نہ آنے والے لباس کی تیاری

Discussion in 'جنرل سائنس' started by زینب, Mar 3, 2012.

  1. زینب
    Offline

    زینب ممبر

    Joined:
    Jul 31, 2011
    Messages:
    273
    Likes Received:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔

    نہ نظر آنے والے لباس کی تیاری

    اگر کسی چیز پر پڑنے والی روشنی اس میں جذب نہ ہو یا اس پر عکس نہ پڑے تو وہ چیز نظر نہیں آتی
    امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا لباس تیار کرنے کے بہت نزدیک ہیں جسے پہن کر نظروں سے اوجھل ہوا جا سکتا ہے۔
    کیلیفورنیا یونیورسٹی کے تحقیق کاروں ایک ایسی چیز ایجاد کی ہے جو روشنی کو چیزوں کے گرد تیس ڈگری کے زاویے پر موڑ کر انہیں ’غیر مرئی‘ بنا دیتی ہے۔
    سائنسدانوں کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ایک دن اسی بنیاد پر ایسا میٹیریل تیار کیا جا سکتا ہے جو لوگوں کو دوسروں کی نظروں سے غائب کر سکتا ہے۔
    یہ مٹیریل قدرتی طور پر نہیں ملتا تاہم اسے نینو سکیل پر بنایا گیا ہے اور اس کی پیمائش ایک میٹر کے ایک ارب ویں حصے کے حساب سے کی جاتی ہے۔زیانگ زنگ اور ان کی ٹیم کی اس دریافت کو سائنسی جریدے جرنل نیچر اینڈ سائنس میں شائع کیا گیا ہے۔
    تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام بالکل اسی طرح کا ہے جیسے کسی چٹان کے گرد پانی بہتا ہو۔چونکہ اگر کسی چیز پر پڑنے والی روشنی اس میں جذب نہ ہو یا اس پر عکس نہ پڑے تو وہ چیز نظر نہیں آتی۔
    یہ مشین انعطاف کی منفی خصوصیات کی حامل ہے۔
    امریکی حکومت کی جانب سے کی جانی والی اس ریسرچ کا استعمال فوجی کارروائیوں میں بھی ہو سکتا ہے جہاں ٹینکوں کو دشمنوں کی نظر سے غائب کیا جا سکتا ہو۔

    بحوالہ ۔ بی بی سی نیوز
     
  2. زبیراحمد
    Offline

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    Joined:
    Feb 6, 2012
    Messages:
    307
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نظر نہ آنے والے لباس کی تیاری

    بہت عمدہ پھرہم بھی یہ لباس پہن کراپنے سیاست دانوں کے گھروں اورجی ایچ کیوکے کوریڈورس میں جائیں گے تاکہ پتہ چلے کہ آخران لوگوں نے ملک اورقوم کے بارے میں کیا سوچا ہے۔
     

Share This Page