1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نبیﷺ کا انتخاب آیا، عمر ابنِ خطاب آیا ۔۔سید سبطِ حسنین

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نبیﷺ کا انتخاب آیا، عمر ابنِ خطاب آیا
    مرادِ مصطفےٰ بن کر دعاؤں کا جواب آیا

    کرو اللہُ اکبر کا علی الاعلان اب چرچا
    عمر کے آنے سے ہے کفر پر قہر و عذاب آیا

    زہے قسمت ملا ہے لقب جب فاروقِ اعظم کا
    نگاہِ مصطفےٰ سے عدل کا بن کر نصاب آیا

    عقیدت آلِ اطہر سے خلیفہ وقت کی دیکھو
    ہوئے خوش آج پروانہ غلامی دستیاب آیا

    سواری پر ہے خادم، ہاتھ میں ناقہ عمر تھامیں
    امیر المومنیں بن کر عمر عزت مآب آیا

    خدایا حکمراں کردے عطا فاروقِ اعظم سے
    نظامِ عدل میں عامی بھی کرنے احتساب آیا

    سفیرِ مصطفےٰ کا حکم جو پہنچا روانی کا
    خدا کے فضل سے بے آب دریا پر شباب آیا

    شجاعت ہے، عدالت ہے، شہادت کی سعادت ہے
    مقدر میں نبیﷺ کا فیض بھی ہے بے حساب آیا

    مزارِ مصطفےٰ میں قربتِ سرکار بھی پانا
    نبیﷺ کی بارگاہ میں ہے یقیناً مستجاب آیا

    نقی تعظیم آلِ پاک واصحابِ محمدﷺ کی
    مرا ہےجزوِ ایماں، جو نبیﷺ سے انتساب آیا
    ---------
    طالبِ دعا: سید سبطِ حسنین (نقی)
    نارنگ منڈی ۔۔۔۔ ضلع شیخوپورہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں