1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نادر سرگروہ کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏15 جون 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم نادر سرگرہ صاحب!

    ہماری اردو میں خوش آمدید :222:

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔


    [center:24v40gl9]پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔[/center:24v40gl9]


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ایسا ہی ایک پرچہ اپنی شادی کے لئے پُر کیا تھا
    اُس میں غلط بیانی سے کام لیا تھا ۔ جِس کا خمیازہ تا حال بھُگت رہا ہُوں۔

    1- پُورا نام : آپ نے یہ تو سو بار سُنا ہوگا کہ۔۔۔
    " نام میں کیا رکھا ہے "
    اب ایک بار یہ بھی سُن لیں کہ " پُورے نام میں کیا رکھا ہے "۔

    یوں بھی آپ یہ جان کر کیا کریں گے کہ میرا پُورا نام ۔ ۔ ۔ نادر خان سَر گِروہ ہے۔
    اِس سے آپ کی معلومات میں خاطر خواہ اِضافہ نہیں ہونے والا۔ اِسی لئے اِس سوال کو رہنے دیں۔

    2- لقب تو کوئی نہیں ہے۔ ۔ ۔ البتہ" سَر گِروہ"( گِروہ کے سَردار ) کے متعلق دو باتیں ہو جائیں۔ ۔ ۔
    مُجھے یہ کہتے ہُوئے بِا لکل بھی فخر محسوس نہیں ہو رہا کہ یہ خطاب تُرکی سے ہند کو آئے ہمارے
    آبا و اجداد کو انگریزوں نے اپنے دورِ حکومت میں دِیا۔

    3- عُمر : میں اِتنا بڑا نہیں ہُوں کہ اِس سوال کا جواب دے سکُوں۔ ۔ ۔ ایسا کریں!۔ ۔ ۔
    اِس سوال کو کسی آسان سوال سے بدل دیں ، جِس کا جواب یہ ہو ۔ ۔ ۔
    " پانچ فٹ دس اِنچ "۔
    4- شہر : بمبئی میری جان۔۔۔ پیدائش ، تعلیم و تربیت بمبئ میں ہُوئی۔
    حا لیا ًبسلسلۂ روزگار مکہ مکرمہ میں مقیم ہُوں۔
    5- پیشہ : آرکیٹکچرل / ٹاؤن پلانِنگ ڈرافٹسمین۔

    6- عزائم : خواب جاگتے ہُوئے بھی دیکھتا ہُوں مگر سراب کو منزل کا نِشاں نہیں سمجھتا۔
    مُستقبل کے مناظر بھی دیکھتا ہُوں۔ مگر حال کےہر اُس لمحے سے لُظف اندوز ہونا چاہتا ہُوں جِس میں
    میں" جو بھی ہے ۔ ۔ ۔ بس یہی ایک پَل ہے " کہہ کر سانس لیتا ہُوں۔

    زندگی میں کُچھ بھی حاصل کر لوں ۔ ۔ ۔ لیکن اِس بات کا افسوس رہے گا کہ پردیس کے
    شب و روز نے والدین کی خدمت کا موقع نہیں دُِیا۔
    اِسی لئے ہر مقصد ، ہر ھدف ہیچ نظر آتا ہے۔
     
  3. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    واہ کیا بات ہے۔

    :mashallah: بہت خوبصورت سوچ ہے۔
    اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو خوش رکھے۔
    آمین

    آپ کے بارہ میں جان کر بہت اچھا لگا۔
    :dilphool:
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    :salam: نادر خان صاحب
    آپکے بارے میں جان کر اور آپکا منفرد طرزِ تحریر پڑھ کر آپ کے ادبی ذوق کی جھلک دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔
    اللہ تعالی ہم سب کے والدین کا سایہ اپنی اولادوں پر قائم رکھے اور ہر اولاد کو والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
    اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    تفصیلی تعارف کا بہت شکریہ۔ آپ کے فن پارے پڑھنے کے بعد تو آپ کے تعارف کا کافی انتظار تھا۔ امید ہے آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
     
  6. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم نادر بھائی آپ کا تعارف پڑھکر بہت خوشی ہوئی اور آپکا منفرد طرز تحریر اردو ادب سے آپکی گہری وابستگی کا غماز ہے ۔ :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  7. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔۔ کافی دلچسپ آدمی معلوم ہوتے ہیں۔۔ :mashallah:
     
  8. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    نادر بھائی آپ کو ہماری اردو پیاری اردو پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔۔آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔۔۔۔یہاں آتے رہیں ۔۔ہماری اردو پیاری اردو کے تمام لوگ بہت اچھے ہیں۔۔۔۔اپنی باتیں۔خیالات۔۔نثر پارے اور دیگر مضامین ہم سے شیئر کریں۔۔۔۔فورم پر موجود ارکان بھی اپنی شاعری اور مضامین کے سلسلے میں آپ سے تصیح لے سکے گیں۔۔۔آپ جیسے ادبی شخصیات کی تمام فورمز پر بہت ضرورت ہے۔۔۔اپنا دھیان رکھیں۔۔۔خوش رہیں۔۔۔اور اپنے قیمتی وقتوں میں سے کچھ وقت نکال کر یہاں‌ بھی آتے رہیں ۔۔۔ :dilphool:
     
  9. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ساگراج صاحب
    بہت شکریہ اور ۔۔
    سطروں کے انتخاب پر مزید شکریہ


    برادر میرے برادر
    و علیکم السلام
    آپ نے چُٹکی بھر چاول دیکھ کر ہی اندازہ لگا لیا کہ چاول کتنے پکے ہیں۔
    آپ کی دعاؤں پر آمین کہتا ہُوں۔


    ایں آر بی
    میں تو کچھ سِکھانے لائق نہیں ہُوں۔۔ ہاں اگر آپ خُود بخود مُجھ سے سیکھ لیں تو۔ ۔ ۔اِس میں آپ کا ہی کمال ہوگا۔
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نادر بھائی! آپ کا دلچسپ تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔ اُمید ہے آپ "ہماری اُردو" پر ایک اہم اضافہ ثابت ہوں گے۔
     
  11. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    آبی ٹوکول
    شکریہ ۔ ۔ ۔

    منفرد طرزِ تحریر اگر آپ کو میرے مضامین اور نثرپاروں میں بھی نظر آئے۔ ۔ ۔
    تو صحیح معنوں میں ۔ ۔ ۔ مَیں کامیاب ہُوں۔


    مریم سیف صاحبہ
    ہر نئی چیز ۔ ۔ ۔ دِلچسپ نظر آتی ہے۔
    کوشش کروں گا کہ اِس بزم میں پُرانا ہو کر بھی دِلچسپ آدمی رہوں۔
     
  12. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    کاشف صاحب
    آپ کا ممنون ہُوں کہ آپ نے مُجھے اِس بزم کی راہ دِکھائی
    اور میری تحریروں کو نہ صِرف اِس بزم میں بلکہ اپنے دِل میں بھی خاص
    جگہ دِی۔


    میں یہ تصحیح کر دوں کہ ۔ ۔ ۔ میں کوئی شاعر نہیں ہُوں۔
    بَس۔ ۔ ۔ صِرف ۔ ۔ ۔ فقط ۔ ۔ ۔ محض۔ ۔ ۔ ایک نثر نِگار ہُوں۔


    وقت تب قیمتی ہوتا ہے جب کسی اچھے کام میں لگایا جاتا ہے۔
    میں ضرور اپنے وقت کو قیمتی بنانے کی کوشش کروں گا۔ اِنشاءاللہ۔
     
  13. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    عبدالجبار صاحب

    بہت شُکریہ ۔ ۔ ۔

    اِضافے خوبصورت لفظوں کے ہوں گے۔
    کچھ ہم کہیں گے، کچھ آپ سُنائیں گےِ۔ موضوع سے موضوع نِکل کر آئے گا
    بات سے بات نِکلے گی
    تو ۔ ۔ ۔
    اُردوں کی مالا میں موتی پِروئے جائیں گے۔


    تب اِضافہ۔ ۔ ۔
    اُردو کے نِکھار میں ہوگا۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نادر خان بھائی ۔
    آپ کا تعارف اور جوابات بہت ہی خوبصورت ہیں :mashallah: ہر ہر لفظ سے آپ کی شخصیت کی نفاست اور آپ کی حاضردماغی عیاں ہوتی ہے۔
    اللہ تعالی آپ کو معہ آپکے پیاروں کے خوش و خرم رکھے۔آمین
     
  15. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نادر بھائی،!!!!
    آپکا تعارف حاصل کرکے بہت ھی زیادہ خوشی ھوئی،!!!!!!
     
  16. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    نعیم بھائی بہت شکریہ۔
    آپ کا جواب دیکھ کر خوشی ہوئی۔
    سمجھو ! پرچہ حل کرنے کے نمبر مِل گئے۔

    دُعاؤں کے لئے شُکریہ۔


    عبدالرحمن سید صاحب
    بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں