1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار پر تشدد‘ زخمی‘ ....پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏4 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نئی دہلی (ثناءنیوز+نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے فرسٹ سیکرٹری ٹریڈ کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ضرغام رضا کو 10 نامعلوم افراد نے جو موٹرسائیکل پر سوار تھے، نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سامنے روک کر اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ پاکستانی ہائی کمشن سے چھٹی کرکے گاڑی پر اپنے گھر جا رہے تھے۔ ترجمان ہائی کمشن کے مطابق ضرغام رضا اور ان کے ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں اور انہیں کمشن میں واپس لا کر طبی امداد دی گئی۔ اس واقعہ پر پاکستانی ہائی کمشن نے بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ادھر اسلام آباد میںدفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتی اہلکار پر حملہ افسوسناک ہے۔ پاکستان نے واقعے پر بھارتی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ بھارت پاکستانی سفارتی عملے پر تشدد کی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتی اہلکار ضرغام رضا اور انکے ڈرائیور کو ایک گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پاکستانی اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئیں۔ پاکستان کے احتجاج کے بعد حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں