1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئی حکومت ڈرون پر درخواست کی بجائے امریکہ سے دوٹوک بات کرے: عمران

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Jun 7, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:


    لاہور/ شیخوپورہ (آئی این پی) عمران خان نے کہا ہے کہ نئی حکومت ڈرون حملے روکنے کیلئے امریکہ سے درخواست کی بجائے دوٹوک بات کرے، نئی حکومت کو پیپلز پارٹی کا حشر نہیں بھولنا چاہئے، بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اب نعروں سے بات نہیں بنے گی، عملی اقدامات کرنا ہونگے، تحریک انصاف ایسی اپوزیشن کرے گی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وہ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ علاوہ ازیں عمران خان سے شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون، ایم پی اے مشتاق غنی، جنرل (ر) باجوہ ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے ان کی عیادت کی۔ صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے انہیں پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ میاں محمود الرشید، محمد سبطین خان، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خاں، فردوس نقوی اور طلعت نقوی بھی چیئرمین تحریک انصاف سے ملے۔ دریں اثنا مائیکرو سوفٹ کے مالک بل گیٹ نے عمران خان کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ خط ملنے کے بعد عمران نے بل گیٹس کو فون کیا اور کہا ہے کہ ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
    بشکریہ - نوائے وقت
     

Share This Page