1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں ہوں جی ہاں

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از حسن نظامی, ‏18 جون 2007۔

  1. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    میرا نام

    سید حسن نظامی

    کام پڑھنا

    عمر 18 سال

    رنگ کالا سیاہ ﴿ہنستے ہوئے﴾

    قد 3فٹ ﴿جھوٹ﴾

    اور کیا جھوٹ بولوں
     
  2. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    سید حسن نظامی جی! خوش آمدید
    مگر پہلے یہ تو بتائیں کیا آپ نے اپنا نام بھی جھوٹ موٹ لکھا ہے؟
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم عامر سید حسن نظامی !

    ہماری اردو میں خوش آمدید :222:

    صرف دو سطروں کے تعارف سے کام نہیں چلے گا۔ یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پورا پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں ۔ نوازش ہوگی۔



    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان​



    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)


    یا


    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  4. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1


    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    جناب پورا نام سید محمد ریحان الحسن گیلانی

    لقب سید حسن نظامی

    مشہور ترین صوفی اور رائیٹر خواجہ حسن نظامی سے دلی عقیدت ہے اور وہ میرے آئیڈیل بھی ہیں اسی لئے اور پھر میرا تخلص بھی حسن ہے
    جناب عمر تو بتا چکا ہوں اور لڑکوں کو کیوں چھپانے کی اجازت نہیں ہے ﴿احتجاج کرتے ہوئے ﴾

    شہر اٹک ملک پاکستان

    پیشہ پڑھائی اور بس پڑھائی ہی ہے

    تعلیم حاصل کرنا اس لئے ضروری سمجھی کیونکہ میرے ابو کی خواہش تھی
    مستقبل میں ایک اچھا اور شریف انسان بننا چاہتا ہوں اور ہاں شادی بھی کرنا چاہتا ہوں اگر کوئی اچھی سی لڑکی مل گئی تو
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ سید حسن نظامی بھائی !!

    آپ کا مکمل تعارف جان کر خوشی ہوئی ۔ اللہ تعالی آپ کے حصول علم کے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے۔

    اور یہ جو شادی کی شرط آپ نے لگائی ہے

    اتنی کڑی شرط کے ساتھ تو کم مشکل ہی نظر آتا ہے :84:
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سید حسن نظامی بھائی! اچھا تعارف دیا آپ نے، اُمید کرتا ہوں آپ “ہماری اُردو“ پر ایک اہم اضافہ ثابت ہوں گے۔

    اور ہاں نعیم بھائی کی باتوں میں مت آیئے گا، ان کی مذاق کرنے کی عادت ہے۔ آپ کو ضرور شادی کے لئے ایک اچھی سی لڑکی ملے گی۔ اگر نہ ملے تو “ہماری اُردو“ پر خالہ رشتے والی موجود ہیں۔ آپ اُن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ :)
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سید حسن نظامی نے لکھا ہے۔۔۔۔۔

    کاش کہ آپ تعلیم اچھا اور شریف انسان بننے کے لیئے حاصل کرنا ضروری سمجھتے تو آپ کی یہی خواہش پوری بھی ہو سکتی تھی اور شائید آپ کو اچھی لڑکی بھی مل ہی جاتی!!! :84:
     
  8. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مسز مرزا نے لکھا !

    ""کاش کہ آپ تعلیم اچھا اور شریف انسان بننے کے لیئے حاصل کرنا ضروری سمجھتے تو آپ کی یہی خواہش پوری بھی ہو سکتی تھی اور شائید آپ کو اچھی لڑکی بھی مل ہی جاتی!!! ""

    آپ سے سوال ــــــــ کیا والدین کی خواہش نہیں ہوتی کہ میری اولاد اچھی اور شریف ہو

    سو میرا خیال ہے بجائے اس کے کہ میں اپنی ٹانگ اڑاوں کہ میں بڑا شوق رکھتا تھا تعلیم کا یہ کہنا زیادہ بہتر اور حق ہے کہ والدین کی خواہش اور حکم کی تعمیل میں پڑھ رہا ہوں کیونکہ مجھےتو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ پڑھائی کی پ اور تعلیم کی ت کیا ہے والدین نے ہی سکھایا

    اور اچھی لڑکی نہ ملی تو بری پر ہی گزارا کر لوں گا نہیں تو بغیر شادی کے ہی ـــــــــــــــــــــــ آہو :( :cry: :84:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرے عزیز بھائی ! جذبات میں یہ آہو کر لینا بہت آسان ہے۔

    لیکن جیون بغیر جیون ساتھی کے بوہت اوکھا کم ہے۔ بتلائے دے رہیا ہوں ابھی سے :wink:
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نعیم بھائی! اپنے جونئیر سید بھائی کی بات کا مثبت مطلب اخذ کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ! :lol:
     
  11. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    لیکن مرزا آپی میں نے نیگیٹو بات تو کی ہی نہیں اگر آپ نے نیگیٹو معانی لئے ہوں اور آپ کو بات بری لگی ہو تو میں معذرت کرتا ہوں
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جونئیر سید بھائی مرزا جی اور میری طرف سے ہماری اردو میں آپ کو خوش آمدید :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں