1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں چاہوں تو۔۔۔

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by مسز مرزا, Apr 26, 2007.

  1. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    میں چاہوں تو مٹیں فاصلے پل بھر میں صدیوں کے
    گر چاہوں تو پیدا دوریاں کر جاؤں لمحے میں
    میں چاہوں تو تجھ سے ترک تعلق بھی کر ہی لوں
    گر چاہوں تو میں تجھ کو اپناؤں لمحے میں​
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    واہ جی واہ۔ بہت زبردست دعوی ہے اپنے “چاہنے“ پر :87:
     
  3. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    بہت خوب۔ مسز مرزا!

    “میں چاہوں تو۔۔۔۔۔“ پڑھ کر ایک شعر یاد آ گیا سو حاضر ہے۔

    اے جذبہءِ دل گر میں چاہوں، ہر چیز مقابل آ جائے
    منزل کے لئے دو گام چلوں، اور سامنے منزل آ جائے​


    آپ کے لئے ایک مشورہ ہے کہ ذاتی شاعری کے لئے “آپ کی شاعری“ میں آپ اپنے نام کی ایک مخصوص لڑی بنا لیں۔ اور اپنی تمام ذاتی شاعری وہیں ارسال کِیا کریں، ایسا کرنے سے سب دوستوں کو آپ کی شاعری پڑھنے کے لئے ایک ہی لڑی کھولنا پڑے گی۔ سب کے لئے آسانی ہو گی تو زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کی شاعری پڑھ سکیں گے۔
     
  4. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    شکریہ عبدالجبار بھائی انشاءاللہ ایسا ہی کروں گی
     

Share This Page