1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏20 جون 2011۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے کبھی کبھی میں سوچتا تھا کہ میرا اس دنیا میں آنا کیا ضروری تھا، اگر میں نہ ہوتا تو کیا فرق پڑنا تھا،!!!!

    لیکن اب جب اس آخری عمر کی دہلیز پر پہنچا تو اندازہ ہوا کہ یہ تو اپنے بس میں کچھ بھی نہیں تھا یہ تو سب اوپر والے کی ڈور کے سہارے کبھی اوپر کبھی نیچے، اچھلتے کودتے، گرتے پڑتے، اپنی زندگی کو لئے چلے جارہے تھے،!!!!

    میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ ہم ہی طرم خان ہیں جو اپنی زندگی کو خود ہی بنائے اور سنوارے جارہے ہیں، اب جب میں نے بغور اپنی پچھلی گزری ہوئی زندگی کے بارے میں ہر ایک پہلو پر غور کیا تو سمجھ میں آیا کہ یہ تو اپنے بس کی بات نہیں تھی، یہ زندگی اس طرح کیسے ھنستے کھیلتے گزرگئی جبکہ کچھ تدبیریں بھی الٹ ہوگئیں، چند کام بھی بگڑے، پریشانیاں بھی آئیں، لیکن جب سوچا کہ ان تکالیف اور پریشانیوں کی وجہ سے ہی ہمیں کچھ فائدہ ہی ہوا ہے، کسی نقصان میں نہیں رہے، کیونکہ مجھے اس کے بعد جو راحت اور سکون ملا، وہ میں اپنی زندگی میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،!!!

    جاری ہے،!!!!
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

    اس کے علاوہ زندگی کے اپنے مختلف دور ہیں، بچپن، لڑکپن، جوانی اور بڑھاپا، ہر دور کی ھر ایک کی اپنی اپنی ذمہ داریاں ہیں، خاص کر بچپن کے دور میں تو والدین ہی اپنے بچوں کی صحیح تربیت کے ذمہ دار ہوتے ہیں،!!! اور جیسے ہی بچہ اپنے لڑکپن میں قدم رکھتا ہے، تو ذمہ داریاں بچوں میں بھی منتقل ہوتی جاتی ہیں، مگر بنیادی تربیت اگر اپنے وقت پر نہ ہوئی تو اس کا اثر بچوں کے مستقبل پر پڑسکتا ہے،!!!!

    بچپن میں تو ہر بچہ والدین اور گھر کے بڑوں کا ہی محتاج رہتا ہے، پیدا ھونے سے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے تک والدین کی ذمہ داریوں کا سب سے بڑا عمل دخل ہے، ان کی پرورش میں والدین کا کردار بھی بہت معنی رکھتا ہے، جو اپنے فرائض کو بخوبی سمجھتے ہوں، اور اپنے صحیح وقت پر نبھاتے بھی ہوں،!!!!!

    جاری ہے،!!!!
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

    سید انکل بہت عمدہ :225:
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

    انکل جی مزید کا انتظار ہے۔
     
  5. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

    بہت خوب لکھا انکل آپ نے اور اللہ آپ کو مزید اچھا اچھا لکھنے کی توفیق دے تاکہ نئی نسل کچھ نہ کچھ اِن تحریروں سے حاصل کریں ۔ شکریہ :p_rose123:
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

    ہاں تو بات ہورہی تھی کہ ہر کام کا اپنا ایک وقت ھوتا ہے اگر اسے وقت پر دیانت داری کے ساتھ انجام دے دیا جائے تو اس کا اثر قدرت کی مدد سے بہتر سے بہتر ھوگا ورنہ بہت ہی غلط اثرات بھی رونما ہوسکتے ہیں،!!!!جس طرح بچوں کی تربیت جس کا ذکر میں نے پہلے کیا ہے، ہم اتنا زیادہ آج کل نہیں خیال رکھتے، کیونکہ ہم اپنی ہی مصروفیات میں اتنا مشغول ہوچکے ہیں کہ اس طرف بالکل دھیان نہیں کرپاتے،!!!!!

    پہلے تو والدین اپنے بچوں کی اسکول کی ساری کارگزاری پر نظر رکھا کرتے تھے، اب تو اس طرف بالکل توجہ نہیں جاتی، بلکہ اسے ٹیوشن کی طرف ڈال کر آپنے آپ کو بچوں کی طرف سے بری ذمہ کردیتے ہیں،!!!!

    جبکہ یہ اللٌہ کی طرف سے دی گئی ھماری ذمہ داریاں ہیں، جنہیں پورا کرنے کی ہم میں اب وہ سکت ہی باقی نہیں رہی، یہی وجہ ہے کہ بچوں‌ میں بغیر روک ٹوک کے جو آزادی پیدا ہورہی ہے، اس کے نتائج جو سامنے آرہے ہیں، وہ کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے، اکثر والدین یہ اب کہنے لگے ہیں کہ بچہ جب بڑا ہوگا تو خود بخود ھی صحیح ھوجائے گا،!!!!

    جاری ہے،!!!!
     
  7. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

    ہم علمی قابلیت میں سب سے پیچھے کیوں ہیں،!!!! یہ ایک سوال ہر ایک کے ذہن میں گردش کررہا ہے، لکھنے کو تو بہت کچھ ہے، لیکن کیا فائدہ ہم میں سے اکثریت ہی اس بربادی کی ذمہ دار ہے،!!!!!

    ایک تو ہمارا نصاب اور پبلشرز، دوسرے ہمارے ٹیچر لیکچرار اور پروفیسر حضرات اور تیسرے تعلیمی اداروں کے ساتھ منسلک حکومت کے درس و تدریس پر حکمرانی کرنے والے ادارے جہاں پر علم و ھنر کی قابلیت کا نام و نشان بھی نہیں ہے،!!!جو قابل حضرات تھے وہ بھی دوسروں کے رنگوں میں رنگ گئے ہیں،!!!نصاب کی حالت دیکھیں اس کا کاغذ پرنٹنگ کی خستہ حالی اور ناقص کتابت، جس پر حکومت کا سارا تعلیمی بجٹ کا ایک دسواں حصّہ بھی خرچ نہیں ہوتا، سارا کا سارا انہی اداروں کے بڑے بڑے کرتا دھرتا لوگوں کی عیاشیوں کی نظر ہوجاتا ہے،!!!!... بچا کچھا جو ٹیلنٹ ہے، وہ ٹیوشن اور رٹا فیکشن کی نذر ہوجاتا ہے، اور کچھ تعلیمی اداروں کی چند پائے کے تدریسی منصف حضرات امتحانات کے پرچے منہ مانگے دام لے کر اپنا ایمان بیچ کر اپنے بچوں کا مستقبل برباد کرنے پر تلے رہتے ہیں،!!! ..... آج بھی اکثر لوگ شاید یہ نہیں جانتے کہ طالب علم کوئی ہے اور اس کی جگہ امتحان کوئی اور دے رہا ہے، اور اب تو اس کی بھی ضرورت نہیں ہے، بس مال ہونا چاہیے، آپ کے گھر پر ھی سب کچھ مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ وہ بھی اصل، آپ کو مل جائے گا،!!!!...اور نقلی دستاویزات تو ویسے بھی مارکیٹ میں عام چند سکوں کے عوض مل جاتے ہیں،!!!!!....اور یہ ہم سب جانتے ہیں، کیونکہ سب نے شارٹ کٹ کے فارمولے کو اپنایا ہوا ہے،!!! جس کی وجہ سے اصل ٹیلنٹ قابل کا مستقبل تاریکی میں ڈوبتا جارہا ہے اور وہ بھی غلط راستوں کی طرف چلنے پر مجبور ہوتے جارھے ہیں،!!!!!!..........اور کیا لکھیں ہمیں خود اپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے شرم آتی ہے،!!!!َََ!!!!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  8. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

    [​IMG]
    شکریہ سید انکل!
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں نے اپنی زندگی سے کیا سیکھا،!!!! ۔۔۔

    آپ نے بہت اچھی باتیں کیں
    بہت شکریہ:222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں