السلام و علیکم تمام دوستوں کو میری طرف سے ڈھیر سارا پیار ـ آپ کا فورم دیکھا تو بہت جی چاہا کہ آپ سب کی اس میں محفل میں آیا جایا کروں بس اسی وجہ سے آج آئی ہوں لیکن مختصر وقت ہے اس لیے پیپر حل نہیں کر پاوں گی ـ پنجاب کے ایک شہر سے تعلق ہے تعلیمی قابلیت کچھ خاص نہیں گھر کے کام کاج ہی درپیش رہتے ہیں اکثر فرصت میں کتاب وغیرہ یا کمپیوٹر سے دوستی ہے ـ امید ہے آپ لوگ میرے لیے دعا گو رہیں گے ـ
السلام علیکم سٹوپڈ مانو جی ہماری اردو میں دلی خوش آمدید۔ :222: یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ ہم سب کو آپکے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔ پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔ پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔ 1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟ 2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟ 3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔) 4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟) 5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟) 6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔) 7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔) 8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔) یا اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
:a191: نعیم بھائی سٹوپڈ مانو کے بقول وہ ابھی اپنا مکمل تعارف نہی دینا چاہتیں :haha: ویسے مانو جی آپ کے تعارف کا انتظار رہے گا :a172: http://www.urdulink.com اردولنک ڈاٹ کام اردو زبان کی ترقی اور فروغ کےلئے کوشاں