1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں بھی کافر تو بھی کافر ۔۔ فرقہ پرستوں کا اسلام

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏23 نومبر 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک اسلام وہ تھا جو حضور رحمت اللعالمین :drood: نے عطا فرمایا تھا جس میں سوائے تقوی کے کسی کو کسی پر برتری نہیں۔ جس میں حبشہ کا کالا کلوٹا غلام بلال ، اونچے عرب قبائل کے سرخ و سپید رنگت والے صحابہ کے لیے بھی " سیدنا بلال " بن گئے۔ جس میں اگر کوئی کافر، سینے پر چڑھے علی کی تلوار کے ڈر سے بھی کلمہ پڑھ لے تو اسکا اسلام بھی قابلِ قبول ٹھہرے۔ جس میں دورانِ جنگ ایک کافر مصطفیٰ کریم :drood: کا چہرہ دیکھ کر کلمہ پڑھے، اسی لمحے سواری سے گر کر مرجائے تو مصطفی کریم :drood: اعلان فرمائیں " جس نے جنتی کا چہرہ دیکھنا ہے ، اسے دیکھ لو"
    جس اسلام میں " واعتصمو بحبل اللہ جمیع ولا تفرقو " کا حکم دیا گیا ۔
    اور

    ایک اسلام یہ ہے جو آج فرقہ پرست مُلا ہمیں بتا رہے ہیں

    میں بھی کافر تُو بھی کافر
    پھولوں کی خوشبو بھی کافر
    لفظوں کا جادُو بھی کافر
    یہ بھی کافر وہ بھی کافر
    فیض بھی اور منٹو بھی کافر
    نُور جہاں کا گانا کافر
    مکڈونلدز کا کھانا کافر
    برگر کافر کوک بھی کافر
    ہنسنا بدعت و ہنسانا کافر
    طبلہ کافر ڈھول بھی کافر
    پیار بھرے دو بول بھی کافر
    سُر بھی کافر تال بھی کافر
    بھنگڑا اور دھمال بھی کافر
    کافی اور خیال بھی کافر
    وارث شاہ کی ہیر بھی کافر
    چاہت کی زنجیر بھی کافر
    زندہ مُردہ پیر بھی کافر
    نذر نیاز کی کھیر بھی کافر
    بیٹے کا بستہ بھی کافر
    بیٹی کی گُڑیا بھی کافر
    ہنسنا رونا کُفر کا سودا
    غم کافر خوشیاں بھی کافر
    جینز بھی اور گٹار بھی کافر
    ٹخنوں تلے شلوار بھی کافر
    فن بھی اور فنکار بھی کافر
    جو میری دھمکی نہ چھاپیں
    وہ سارے اخبار بھی کافر
    یونیورسٹی کے اندر کافر
    ڈارون بھائی کا بندر کافر
    فرائڈ پڑھانے والے کافر
    مارکس کے سب متوالے کافر
    میلے ٹھیلے کُفر کا دھندہ
    گانے باجے سارے پھندہ
    مندر میں تو بُت ہوتا ہے
    مسجد کا بھی حال بُرا ہے
    کُچھ مسجد کے باہر کافر
    کُچھ مسجد کے اندر کافر
    مُسلم مُلک میں اکثر کافر
    کافر کافر میں بھی کافر کافر کافر تُو بھی کافر


    ہر مسلمان کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ کونسا اسلام قابلِ قبول ہے ؟
    سیدنا محمدِ عربی :drood: والا ۔۔۔ یا ۔۔۔ فرقہ پرست مُلا والا
     
    اویس جمال لون، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    کفر کے فتوے تو آج کل کے علماء ایسے لیے گھوم رہے ہوتے ہیں جیسے جیب میں گھر کے سامان کی پرچی۔ جھٹ سے نکال کر فتوی تھوپ دیا۔
    امریکہ جب مسلمانوں پر حملہ کرتاہے تو شیعہ ، سنی ، دیوبندی یا سندھی ، پنجابی، پختون کی تخصیص کیے بغیر کرتا ہے۔ دشمنوں کے نزدیک ہر کلمہ گو جو اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم ﷺ کی رسالت کا اقرار کرتا ہے ، ان کا دشمن ٹھہرتا ہے۔ اور ہم کلمہ گو کن بحثوں میں الجھے ہوئے ہیں۔
    کیا اس وقت امتِ مسلمہ خاص کر پاکستان پر جو حالات گزر رہے ہیں یہ حالات اتحاد بین المسلمین، فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہاتھوں میں ہاتھ دینے، خود کو ایک قوم ، ایک امت، اور ایک وطن کے باسی کے طور پر سامنے لانے کے نہیں ہیں؟
    اللہ کی رسی کو تھامنے اور تفرقہ بازی سے باز رہنے کے نہیں ہیں؟
    جس وقت بغداد کو تباہ و برباد کرنے کے لیے حملہ ہوا تو بغداد کے علماء کوے کے حلال یا حرام ہونے کی بحث میں مشغول تھے۔
    وہی سب پھر سے آج ہمارے سامنے ہے۔
    ہمارے دشمن ہمیں تباہی کے دھانے تک لے آئے ہیں اور ہم خود آپس میں "ڈانگو ڈانگی" ہوئے پڑے ہیں۔
    اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔
    آمین
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس سے تقریبا ملتی بحث یہاں بھی ہو رہی ہے کہ ملک کی حفاظت کرنے والے شہید نہیں بلکہ دہشت گرد شہید ہیں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو خیر باقاعدہ ایک سازش ہے ۔ پاک فوج کے جوانوں کے خلاف
    پاکستانی فوج کے اندر شجاعت و بہادری جس سے دشمن بھی خوفزدہ ہے دراصل اسی " جذبہء شہادت" کی مرہونِ منت ہے۔ یہی وہ انسپائریشن ہے جس سے پاکستانی فوج ہر مشکل وقت میں ہردشمن کے سامنے سینہ سپر ہوجاتی ہے۔
    جب لمبی لمبی داڑھی والے ایم سوشیالوجی یا 2-3 سال عربی کی بنیادی کتابیں پڑھ کر " مولانا " کہلانے والے " دہشت گردوں کو شہید اور پاک فوج کے جانثاروں " کو ہلاک کہنا شروع کردیں تو دراصل پاک فوج کے اندر اس جذبہ شہادت کی انسپائریشن کو ختم کرنے کے لیے سب کچھ کہا گیا ۔
    معروف اینکر مبشر لقمان اپنے پروگرام کھرا سچ میں " جماعتِ اسلامی " کے امریکن ایمبیسی اور ان سے ہزاروں ڈالرز مانگنے کی دستاویزات دکھا چکا ہے ۔ اگر وہ سب سچ ہے تو سمجھ میں آتا ہے جماعت کے سربراہ کا یہ بیان محض اتفاقی نہیں ۔ بلکہ پاک فوج کی طرف سے جب معافی کا مطالبہ کیا گیا تو جماعت کی شوریٰ کا اجلاس بلا کر اس پر غوروخوض کیا گیا اور محترم لیاقت بلوچ نے میڈیا کے سامنے جماعت کی پالیسی رکھتے ہوئے منور حسن صاحب کے بیان کی تردید نہیں کی بلکہ الٹا فوج کو ہی " جمہوریت میں دخل اندازی " کرنے کا طعنہ دے ڈالا۔
    شکر ہے کہ چند اینکرز نے اس مرحلے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے انٹرویوز نشر کردیے جنہوں نے قرآن و حدیث کے دلائل سے ہزاروں بےگناہ پاکستانیوں کے شہید کرنے والے طالبان دہشتگردوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں گمراہ اور خارجی ثابت کیا اور اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے واضح احکامات سنا کر پاک فوج کے جوانوں کا ایمانی جذبہ بحال کیا کہ ایسے دہشتگردوں کے خلاف جنگ عین اسلام ہے اور اس راہ میں شہادت انتہائی عظیم سعادت ہے۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں