1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں‌کون ہوں؟

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ایم پی خان, ‏4 جنوری 2013۔

  1. ایم پی خان
    آف لائن

    ایم پی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جنوری 2013
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔۔۔دوستوں۔۔بھائیوں اوربہنوں۔۔
    امیدہے، آپ سب خیریت سے ہونگے اورصحت وایمان کی دولت سے مالامال ہونگے۔
    میرانام محمدپرویز/ایم پی خان ہے۔۔۔
    میراتعلق پشاورسے ہے، اورتعلیمی قابلیت اردوادب میں‌ماسٹرڈگری ہولڈرہوں۔
    ا
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌کون ہوں؟

    وعلیکم السلام محترم ایم پی خان بھائی خود کے تعارف کے لیے شکریہ لیکن ہماری اردو کی طرف سے اس روایتی پرچے کو بھی حل کر دیجیئے تا کہ سب صارفین کو آپ سے تفصیلی تعارف کا شرف حاصل ہو ۔۔۔۔آپکو ہماری اردو پہ خوش آمدید

    [​IMG]

    محترم ایم پی خان صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔
    [​IMG]

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    [BLINK]پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان [/BLINK]

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  4. ایم پی خان
    آف لائن

    ایم پی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جنوری 2013
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌کون ہوں؟

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. ایم پی خان
    آف لائن

    ایم پی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جنوری 2013
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌کون ہوں؟

    وعلیکم السلام ۔۔آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔۔مجھ حقیر، فقیراوربندہ برتقصیرکااس قدروالہانہ استقبال کیا۔۔۔
    :n_thanks:

     
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌کون ہوں؟

    جی آپ پرچہ حل کیجیئے پہلے پھر مارکس بھی دینگے :n_smiley_with_rose:
     
  7. ایم پی خان
    آف لائن

    ایم پی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جنوری 2013
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌کون ہوں؟



    نام۔۔۔ایم پی خان۔۔درجہ۔۔۔مبتدی۔۔۔ہماری اردو۔۔۔۔
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    جواب: محمدپرویزخان، اوروالد محترم کاانتخاب ہے۔
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    لقب توابھی تک کچھ نہیں‌رکھاگیا، کیونکہ کسی خاص صفت یاخوبی سے مبرا ہیں، تخلص بھی کچھ خاص نہیں، کیونکہ اس پرپیچ راستے سے گزرنے کاکبھی سوچابھی نہیں‌، کہتے ہیں‌، جسے اہل ادب "شاعری"، البتہ قلمی نام ایم پی خان ہے۔:box:
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    کیا رفعت کی لذت سے نہ دل کو آشنا تو نے
    گزاری عمر پستی میں مثال نقش پا تو نے،
    غلط بیانی کی چونکہ اجازت نہیں ہےورنہ ضرورت بھی نہیں ہے، تیس سال کاہوں۔
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    منیرؔ اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
    کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
    نہ بجلی ہے، نہ گیس ہے، امن کا نام ونشان مٹ گیاہے، ،کرپشن عروج پرہے، پھربھی
    وطن تووطن ہوتاہے، اورشہر۔۔۔
    اب اسکے شہرمیں‌ٹہرے کہ کوچ کرجائے
    فرازآوستارے سفرکے دیکھتے ہیں۔
    جہاں سے، احمدفراز، پطرس احمدشاہ بخاری،دلیپ کمار،شارخ خان،قمرزمان، جہانگیرخان، جہان شیرخان،یونس خان،عمرگل وغیرہ وغیرہ۔۔کاتعلق رہاہے۔
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟(۔۔
    جواب: اردوادب میں‌ماسٹر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض‌قراردی ہے۔
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    جواب: اپنے ہی بتانے ہیں، کیونکہ اپنے علاوہ کوئی اورہیں ہی نہیں، اورجوہیں، ان کے ساتھ ہم روٹی پکانے میں جبکہ وہ ہمارے ساتھ کپڑے دھونے میں‌ہاتھ بٹاتی ہیں۔
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    پریشاں کاروبار آشنائی
    پریشاں تر مری رنگیں نوائی!
    کبھی میں ڈھونڈتا ہوں لذت وصل
    خوش آتا ہے کبھی سوز جدائی!
    امیدہے،کاروبارکی وضاحت کی ضرورت نہیں‌ہوگی، البتہ پیشہ آپ ہی بتاسکتے ہیں، اردوادب کے طالب علم کاکیاہوناچاہئے، چھوٹی سی سرکاری نوکری مل گئی ہے، وہ بھی آپکی آپ جیسے دوستوں کی دعائیں ہیں، ٹسٹ ، انٹرویووغیرہ میں اول نمبرپرآیاتھا، ورنہ اسکے علاوہ کوئی اورطریقہ، سہارااوررپہنچ وغیرہ نہیں‌تھی۔

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    دل مرد مومن میں پھر زندہ کر دے
    وہ بجلی کہ تھی نعرۂ لا تذر ، میں
    عزائم کو سینوں میں بیدار کر دے
    نگاہ مسلماں کو تلوار کر دے
    یہ تواقبال کانظریہ ہے، بات مستقبل کے عزائم کی ہورہی ہے، توکیوں نہ آپکو بتائیں،
    خطرناک ہیں‌یانہیں‌، فیصلہ آپ ہی کریں گے۔۔۔شعبہ صحافت میں‌آنے کاخیال ہے،
    ان شاء اللہ بہت جلد ایم ایس سی کمیونیکشن میں‌داخلہ لیناہے، اسکے بعداگرزندگی رہی
    تواس شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنواناچاہتاہوں۔
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    اردوادب سے متعلقہ کچھ سرچ کے دوران، رنگوں بھرا، جس پررنگ ونورکے قوس قزح نظرآئے اوردل کو ایسے بھائے، کہ یہاں داخلہ لینا، ازحدضروری سمجھا، داخلہ توبغیرٹسٹ کے ملا، البتہ اس پھلواری میں مزید گھومنے پھرنے سے قبل پرچہ حل کرنے کودیا، جوکہ آپکے سامنے ہےاگرکوئی بات آپکو اچھی نہ لگے ، توبراہ مہربانی، ناراض نہ ہوجائیں اورفورآ :3:،،،،،،اوراگرکوئی بات پسند آئے، ویسے ایسی کوئی بات ہے تونہیں، لیکن پھربھی۔۔۔۔:dilphool:۔۔۔کیونکہ مبتدی آپکی التفات کے طلبگارہیں،،،
    آخرمیں آپ سب سے دعاکی التجاہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے، کہ اس فورم پہ ہماری زندگی اچھی گزرے اورہماراقلم، تحریراورکردارکاحسن خوشبوبن کر اس فورم کی فضاکو مہکاسکے۔
    آپ سب کابھائی۔۔۔۔ایم پی خان۔۔۔



    [/FONT]
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌کون ہوں؟

    واہ خان صاحب آپ تو ماشاء اللہ باغ و بہار شخصیت ہیں ، رونق بزم بننے پر آپ کا شکریہ ، امید ہے کہ آپ کے دم سے پیاری اردو کو چنداور چاند لگ جائیں گے
     
  9. ایم پی خان
    آف لائن

    ایم پی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جنوری 2013
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌کون ہوں؟


    شکریہ بھائی۔۔ویسے یہ آپ دوستوں کا حسن نظرہے، ورنہ بندہ کچھ کام کانہیں۔۔
    اللہ کریں‌کہ ہماری وجہ سے پیاری اردوکوکئی چاندلگ جائے، دو، تین ، پانچ، چھ وغیرہ وغیرہ۔۔
    لیکن شائد چارچاندنہ لگ جائے، کیونکہ وہ توآپ جیسے لوگوں کی بدولت پہلے ہی لگ چکے ہیں۔
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌کون ہوں؟

    ہم تو اب شاید آخری دنوں کے چاند ہیں اور امید ہے کہ آپ ایک روشن چاند ثابت ہونگے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں