1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میلاد برج ،ایرانی انجینئرنگ کی شاندار علامت

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از عارف عارف, ‏20 فروری 2010۔

  1. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    [​IMG]


    برج میلاد ایران کا سب سے بلند بُرج ہے جو دارالحکومت تہران میں واقع ہے۔ یہ سی این ٹاور، ٹورنٹو؛ اوسٹانکینو ٹاور، ماسکو؛ اور اوریئنٹل پرل ٹاور، شنگھائی کے بعد دنیا کا بلند ترین برج ہے۔ اس برج کی کل بلندی 435 میٹر (1427 فٹ) ہے اور اس کی کل 12 منزلیں ہیں۔

    [​IMG]

    برج میلاد کو ماہر تعمیرات ڈاکٹر محمد رضا حافظی اور یادمان سازہ کمپنی نے تیار کیا۔ یہ جنوب مغربی ش ایشیا کا بلند ترین برج ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ اس برج کا سنگ بنیاد 1999ء میں رکھا گیا اور 2007ء میں یہ تکمیل کو پہنچا۔ اسے مواصلاتی برج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    برج میلاد تہران بین الاقوامی تجارتی و ثقافتی مرکز کا حصہ ہے۔ 2007ء کے اواخر میں مکمل ہونے والے اس منصوبے میں میلاد دور مواصلاتی برج بھی شامل تھا جس میں بلند ترین منزل پر ریستوران، ایک پانچ ستارہ ہوٹل، ایک مرکزِ اجتماع، ایک عالمی تجارتی مرکز اور ایک اطلاعاتی طرزیات کا پارک (آئی ٹی پارک) شامل تھا۔ اس منصوبے کا مقصد 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تجارت، اطلاعات، مواصلات، اجتماعات اور رہائش جیسی سہولیات کو ایک جگہ اکٹھا کر کے پیش کرنا تھا۔

    اس مختلط (Complex) میں 27 ہزار مربع میٹر کا پارکنگ علاقہ، ایک بڑا شمارندی اور دور مواصلات مرکز، ایک ثقافتی و سائنسی مرکز، ایک تجارتی حسابات کا مرکز، اشیاء کی نمائش کے لیے ایک عارضی نمائش گاہ، ایک خصوصی کتب خانہ، ایک نمائش گاہ اور ایک انتظامی مرکز شامل ہیں۔ برج میلاد کی بنیاد ہشت پہلو ہے جو فارسی طرز تعمیر کی روایات کا امین ہے۔

    [​IMG]


    [​IMG]

    [​IMG]
     
  2. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میلاد برج ،ایرانی انجینئرنگ کی شاندار علامت

    بھت شکری عارف عارف صاحب!
    اس خوبصورت شیرنگ کےلیے!
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میلاد برج ،ایرانی انجینئرنگ کی شاندار علامت

    ت شکریہ عارف جی اس مفید شئیرنگ کا بے حد شکریہ

    امید ھے آپ مزید معلومات فراہم کرتے رھیں گے
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میلاد برج ،ایرانی انجینئرنگ کی شاندار علامت

    بہت خوب شیئرنگ ہے :222:
     
  5. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: میلاد برج ،ایرانی انجینئرنگ کی شاندار علامت

    پسندیدگی کا شکریہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میلاد برج ،ایرانی انجینئرنگ کی شاندار علامت

    عارف بھائی ۔ بہت اچھی معلومات ہیں

    لاہور کا مینار پاکستان 196 فٹ بلند ہے۔ جبکہ یہ میلاد ٹاور ۔ 1427 فٹ بلند ہے۔
     
  7. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میلاد برج ،ایرانی انجینئرنگ کی شاندار علامت

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    نعیم بھائی یہ کیسا موازنہ ہے ؟ مینار پاکستان تو بس مینار ہے یہاں تو کمرے اور منزلیں پتا نہیں‌کیا کیا لکھا ہوا ہے

    خوش رہیں
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میلاد برج ،ایرانی انجینئرنگ کی شاندار علامت

    کمال ہے بھئی ویسے یہاں پہنچ کر انسان اللہ کے مزید نزدیک ہو جاتا ہو گا۔ :serious:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں