1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے ہمسفر تیری بے رخی دلِ مبتلا کی شکست ہے

Discussion in 'اردو شاعری' started by عبدالمطلب, May 10, 2016.

  1. عبدالمطلب
    Offline

    عبدالمطلب ممبر

    Joined:
    Apr 11, 2016
    Messages:
    2,134
    Likes Received:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ہمسفر تیری بے رخی دلِ مبتلا کی شکست ہے
    اسے کس طرح میں کہوں فتح یہ میری انا کی شکست ہے

    تو چلا گیا مجهے چهوڑ کر میں نے پهر بهی تجهکو صدائیں دیں
    میرے ہمسفر تو رکا نہیں یہ میری صدا کی شکست ہے

    تجهے لا کے دل میں بٹها دیا تجهے راز ہر اک بتا دیا
    تو نے پهر بهی کوئی وفا نہ کی یہ میری وفا کی شکست ہے

    میں چراغ_کند مزاج تها تجهے بجلیوں کی طلب رہی
    مجهے آندهیوں نے بجها دیا یہ میری ضیاء کی شکست ہے

    مجهے اس طرح نہ ستاو گے مجهے زعم تها کہ نہ آو گے
    میرا غلط وہم و گماں هے یہ میری انتہا کی شکست ہے

    مجهے کوئی تجهسے گلہ نہیں تو ملا تها کب کہ بچهڑ گیا
    میرے جرم کی هے یہی سزا یہ میری سزا کی شکست ہے

    میری خاموشی کا بیان تو سمجهکے بهی نہ سمجھ سکا
    میرے آنسووں کا پیام ہی دلِ بے نوا کی شکست ہے

    غم_داستان_حیات کے سب تذکرے ہوئے رائیگاں
    میرے چاره گر تیرا یہ ہنر میری ہر دعا کی شکست ہے

    بشکریہ سعدی​
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page