1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے شیخ رحمۃ اللہ علیہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از اسداللہ شاہ, ‏16 اکتوبر 2011۔

  1. اسداللہ شاہ
    آف لائن

    اسداللہ شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    130
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    امام اہلسنت امام المجاہدین عالم باعمل ولی کامل پیر طریقت رہبر شریعت اُستاذ العلما شیخ الحدیث مولانا سرفراز خان صفدررحمۃاللہ علیہ
    مانسہرہ کے ایک گاؤں ڈھکی چیڑاں داخلی کڑمنگ کے علاقے میں
    نورمحمد خان کے گھر 1914 میں پیدا ہوئےابتدائی علوم اپنے علاقہ میں حاصل کرنے کے بعد
    دارالعلوم دیوبند گئےاور وہاں 1941میں
    مولانا حسین احمد مدنی رحمۃاللہ علیہ، مولانا اعزازعلی رحمۃاللہ علیہ، مولانا ابراہیم بلیاوی رحمۃاللہ علیہ
    سے کتب احادیث پڑھیں ۔1943کو گکھڑتشریف لائے اور یہاں کی جامع مسجد میں درس وتدریس شروع کی پھر مدرسہ نصرۃ العلوم بنایا اور وہاں شیخ الحدیث مقرر ہوئے اور 2001 تک بخاری شریف پڑھاتے رہے۔2001 میں مرض کی شدت کی وجہ سے بخاری شریف پڑھانا چھوڑ دیا۔
    آپ شیخ القرآن مولانا حسین علی کے شاگرد اور خلیفہ مجاز تھے۔ آپ نے مختلف موضوعات پر50سے زائد کتابیں لکھیں۔ دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں آپکے شاگرد موجود ہیں انہیں پوری دنیا میں اہل سنت دیوبندی مکتبہ فکر کا ترجمان سمجھا جاتا تھا۔ آپکو خواب میں 3بار حضرت عیسٰی علیہ السلام کی زیا رت نصیب ہوئی اور ہزاروں افراد نے آپکے ہاتھ پر بیعت کی۔ آپنے تحریک آزادی میں جمیعت علما ہند کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا اور پاکستان میں نفاذ شریعت اور تحفظ ختم نبوت اور 1977کی تحریک نظام مصطفٰی میں کئی ماہ تک جیل میں رہے اور متعدد دینی تحریکات میں بھی خدمات سر انجام دیں ۔ آپ طویل عرصہ تک جمیعت علما اسلام کے ضلعی امیر رہے۔
    آپکا شمار حضرۃ مولانا عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ،حضرۃ مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ مولانا غلام غوث ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔1977کی تحریک نظام مصطفٰی کے دوران ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جب ایف ایس ایف کے کمانڈر نے کہا کہ اگر انہوں نے ریڈ لائن عبور کی تو انہیں گولی مار دی جائے گی تو آپ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے ریڈلائن عبور کر گئے اورکہا کہ میں مسنون عمر پوری کرچکا ہوں اور شہادت کی تمنا رکھتا ہوں۔
    بشکریہ روزنامہ اسلام لاہور
     
  2. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے شیخ رحمۃ اللہ علیہ

    جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ شیخ کی خدمات کو قبول فرمائے اٰمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں