1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے دل میں ہے یہ ارمان رسول اعظمﷺ ۔۔۔ قاضی ڈاکٹر سید ساجد علی بنارسی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏2 اکتوبر 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    میرے دل میں ہے یہ ارمان رسول اعظمﷺ
    جاں مری تم پہ ہو قربان رسول اعظمﷺ

    عرش تا فرش نہیں کوئی بھی ہمسر ان کا​
    سارے عالم میں ہیں ذی شان رسول اعظمﷺ

    آپؐ آئے تو جہاں کفر سے آزاد ہوا​
    ہم پہ خالق کاہے احسان رسول اعظمﷺ

    رب کا عرفان زمانے کو بتانے کے لئے​
    ساتھ لائے یہاں قرآن رسول اعظمؐ

    اب ہے ممکن نہیں شیطاں کی عرب میں پوجا​
    بسبب عرفہ کے اعلان رسول اعظمؐ

    نرک کی آگ بھی باز آئے گی ان سے لوگو​
    جو رہیں حامی فرقان رسول اعظمؐ

    دیکھ کر جلوہ ترا دو جگہ اک ساعت میں​
    ہوئے جبریلؑ بھی حیران رسول اعظمؐ

    ساری مخلوق و فلک رب نے بنایا جو بھی​
    سارے عالم کے ہیں سلطان رسول اعظمؐ

    ابوبکرؓ و عمرؓ، عثمان غنیؓ اور علیؓ​
    چاروں ہیں با وفا اقران رسول اعظمؐ

    ہو گیا منٹوں میں ایوبؓ کا رتبہ بھی بلند​
    جن کے گھر میں رہے مہمان رسول اعظمؐ

    دید کعبہ و ترے دید کا مشتاق ہوں میں​
    ہو عطا مجھ کو یہ فیضان رسول اعظمؐ

    جو پڑھے مسجد نبوی میں نمازیں چالیس​
    اس کا جنت بنے ایوان رسول اعظمؐ

    میری کوشش میں کرو اپنی رضا بھی شامل​
    دو مری راہ کو پہچان رسول اعظمؐ

    معاف ساجدؔ کو اے محبوب الٰہی کر دو​
    بخش دو ثروت اذہان رسول اعظمؐ
    ٭٭٭

    قاضی ڈاکٹر سید ساجد علی بنارسی ۔(بنگلور)
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    وقار احمد بھٹی، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
    وقار احمد بھٹی اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    وقار احمد بھٹی اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں