1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏29 مارچ 2010۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    آج میں بہت خوش ہوں، کیونکہ آج مجھے میرے ایک بچپن کے بہترین دوست کنور آفتاب سے تقریباً پینتالیس سال بعد فون پر اسکی آواز سننے کو ملی، اس کی آواز ٹیلیفون پر سنتے ہی میرا دل خوشی سے جھوم اٹھا،!!!
    اس سے آخری بار پندرہ سال کی عمر میں میٹرک کے امتحانات کے بعد ملاقات ہوئی تھی، اس کے بعد ہم اسکول سے فارغ ہوکر نہ جانے کہاں گم ہوگئے کہ دوبارا بہت کوشش کے باوجود ملاقات نہیں ہوسکی،!!!
    وہ ہمارے اسکول کا سب سے ہونہار لڑکا تھا، اور ہمیشہ کلاس میں کیا پورے اسکول میں اوٌل پوزیشن لیتا تھا، ھم دونوں چھٹی جماعت سے آٹھیوں تک ایک ہی کلاس میں تھے، ھمارے ساتھیوں میں دو دوست اور بھی تھے، لیکن ان سے اب تک ملاقات نہ ہوسکی، تیرہ سال کی عمر میں آٹھویں جماعت کے بعد ھم دونوں کی کلاس تبدیل ہوچکی تھیں، کیونکہ اسے بہترین مارکس کے نتیجہ میں رہنے کی وجہ سے نویں جماعت میں سائنس پری انجئیرنگ میں اجازت مل چکی تھی، لیکن افسوس کہ میرے نمبر کم ہونے کی وجہ سے میں آرٹس کے مضمون کی کلاس سے آگے نہ بڑھ سکا تھا،!!!
    مجھے افسوس تھا تو اپنے دوست سے کلاس سے بچھڑنے کا تھا، کیونکہ ھم دونوں تین سال سے ایک ساتھ پڑھ رہے تھے اور سامنے پہلی لائن میں ہی بیٹھتے تھے،!!! اس طرح اچانک جب علیحدہ ہوئے تو مجھے بہت دکھ ہوا تھا،!!!!
    اسے پورے اسکول میں اؤل پوزیشن لینے کا جنون تھا، ہر ماہانہ ٹیسٹ، سہ ماہی، ششماہی، اور سالانہ امتحانات میں وہ ہمیشہ سب سے زیادہ نمبر لاتا رہا، اور میں بس پاس ہی ہوجاتا تو بہت بڑی بات تھی،نہ جانے اس میں کیا خاص بات تھی کہ وہ ہمیشہ اچھے نمبروں سے اول پوزیشن حاصل کرتا تھا، ایک دفعہ اسے اپنی کلاس میں سیکنڈ پوزیشن یا تھرڈ پوزیشن ملی، تو میں اسے پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بھی دیکھا،!!!!
    وہ ہمیشہ اپنی پڑھائی پر خاص توجہ دیتا تھا، اسکول کا کام وہ روزانہ گھر سے مکمل کرکے لاتا تھا، اور میں نے اپنی پڑھائی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، بس امتحانات کے نذدیک ہی گھر پر رات رات بھر جاگ کر پڑھائی کرتا اور بس گزارے کے نمبروں سے پاس ہوجاتا تھا،!!!
    اور میرا دوست آفتاب امتحانات کے نذدیک پڑھائی کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دیتا تھا، بلکہ سال بھر کی محنت ہی اسے اچھی پوزیشن دلاتی تھی،!!!! وہ پڑھائی کے ساتھ بہت ہی مخلص بھی تھا، میرا اس نے بہت ساتھ دیا، وہ مجھے اپنی کاپیاں بھی دے دیتا تاکہ میں اپنا کام مکمل کرلوں، اس کے علاوہ وہ مجھے پڑھائی کیلئے کافی سمجھاتا بھی رہتا، لیکن ان دنوں بس مجھے گھومنے پھرنے اور اسکول سے بھاگ کر فلم دیکھنے کا بہت شوق رہا تھا، جس میں میرے ساتھ کچھ شرارتی دوست بھی شامل رہتے تھے،!!!!
    لیکن آفتاب کو میں نے کبھی بھی فلم دیکھنے کے لئے جاتے ہوئے نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی شرارتی ٹیم کے ساتھ اسے دیکھا گیا، وہ مجھے کافی سمجھاتا بھی رہا، لیکن بس میں اس کی ہر اچھی بات کو نظر انداز کردیتا تھا،!!!!
    اس ہفتہ کے ویک اینڈ پر اس نے مجھ سے ملاقات کا وعدہ کیا ہے اور میں پہت بے چینی سے اس وقت کا انتظار کررہا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ اب وہ پینتالیس سال بعد کیسا نظر آرہا ہوگا، میری طرح وہ بھی ساٹھ سال کا بوڑھا ہوچکا ہوگا، میرے ذہن میں تو اب تک اسکے 15 سال کی عمر کی ہی تصویر چھپی ہوئی ہے،!!!!!!
    فون پر ہی پتہ چلا کہ وہ ایک کمپنی میں انجینئر ہے، اور اس وقت ایک سال سے میرے ہی شہر جدہ میں ہی موجود ھے، اس دوست کی تلاش میں نہ جانے کئی دفعہ ہر ویب سائٹ پر اسکے نام سے سرچ کیا لیکن ناکامی ہوئی، لیکن اتفاق سے پچھلے ہفتے مجھے فیس بک پر سرچ کرتے ہوئے آخر کار اسے ڈھونڈ ہی لیا،!!!!
    مجھے ابھی تک یاد ہے کہ ھم دونوں ایک دوسرے کو عید مبارک کےعید کارڈ اپنے ہاتھوں سے بنا کر پوسٹ کرتے تھے، ہر خوشی میں ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہوتے رہے، لیکن وہ کسی بھی شرارت میں یا اسکول سے بھاگنے پر ھمارا کبھی ساتھ نہیں دیتا تھا، مگر وہ میرا بہت ہی مخلص دوست رہا تھا،!!!!!

    15 سال کی عمر کے بعد اب ساٹھ سال کی عمر میں اس سے ملاقات ہونے جارہی ہے،!!!!
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    سید انکل ۔ آپ تو بہت خوش نصیب ہیں‌جو اتنے پرانے دوست سے ملاقات ہوگئی۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    واوووووووووووووووووووووووووووووووو سید جی واقعی اتنے عرصت بعد کسی دوست سے ملیں تو کیا کیفیت ہوتی ھے مجھے اندازہ ھے اس کا کیونکہ اس بار جب میں پاکستان گئی تو اپنی ایک دوست کو کئی سالوںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں بعد ملی وہ بھی ائیر پورٹ پہ
     
  4. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    دیکھئے واقعی کمال ہوگیا، بس ابھی تک آدھی ملاقات سمجھیں، کیونکہ رابطہ ٹیلیفون تک ہی ہے، اس ہفتے کے آخیر تک ملاقات ہونے کی امید ہے، حالانکہ ھم دونوں ایک ہی شہر میں ہیں لیکن ملاقات کیلئے صحیح وقت کا تعین اب تک نہیں ہوا ہے،!!!!! ویسے بہت ہی بے چینی ہے،!!!!! اتنا پرانا بہترین دوست جس سے 45 سال بعد ملاقات ہونے جارہی ہے،!!!! جب ہم آخری بار ملے تو اس وقت اسکول سے رخصت ہورہے تھے، 1965 کا زمانہ تھا،!!!!!

    وہ چونکہ ہمیشہ پڑھائی میں فرسٹ ڈویژن مارکس لیتا تھا، اس لئے اسے انجئنیرنگ کے بہترین کالج میں داخلہ مل گیا، اور ہم نالائق ترین کو کامرس کالج میں ہی مشکل سے داخلہ مل سکا، اور یہی وجہ تھی کہ ھم دونوں کے راستے بالکل علیحدہ علیحدہ ہوگئے،!!!!!!

    اور اب 1965 کے بعد سے 2010 میں اپنے عزیز دوست سے ملاقات ہونے جارہی ہے، اسی سے معلوم ہوا کہ وہ اب ایک تعمیراتی کمپنی میں انجئنیر کے عہدہ پر فائز ہے، اور میں ایک اسپتال میں حساب کتاب کے شعبے سے منسلک ہوں،!!!!!

    اس وقت اسکول کے زمانے میں ہم بچوں کی معصوم شرارتیں جو بعض لوگوں کے لئے تکلیف دہ ضرور تھیں، جس سے یقیناً والدین کو بھی دکھ پہنچا ہوگا مگر ہمارے لئے تو تفریح کا درجہ رکھتی تھیں، میں نے اپنی کہانی "یادوں کی پٹاری" میں تفصیل سے خاص خاص واقعات کو قلم بند کرنے کی کوشش کی ہے، شاید آپ نے پڑھا بھی ہوگا،!!!!

    لیکن اس میرے دوست نے صرف پڑھائی کے علاوہ ہمارے ساتھ کسی بھی شرارت میں ہمارا ساتھ نہیں دیا، اور یہی وجہ تھی کے وہ ہمیشہ ہر امتحان میں اپنے اسکول میں اول پوزیشن پر ہی رہا، مجھے اس پیارے دوست پر فخر ہے، جس نے مجھے ہمیشہ ہی اچھی نصیحت اور پڑھائی میں بھی بہت مدد کی، کبھی بھی میں اسکول کا کام مکمل نہیں کرپاتا تھا، لیکن میں اپنے دوست کی مدد سے اسکول کا بقیہ کام اسکی کاپیوں سے نقل کرلیا کرتا تھا،!!!!!

    آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے اس دوست کا بھی حصہ ہے، اللٌہ تعالیٰ کا بہت بہت شکر ادا کرتا ہوں، کہ اس وقت جب ہم نے1960 سے 1965 تک تقریباً 11 سال سے 16 سال کی عمر تک کا عرصہ ایک ہی اسکول میں گزارا، اور اسی دوست کی مدد سے ہی شرارتوں میں مزید اضافہ نہیں کرسکا، جبکہ میں کچھ زیادہ ہی شرارتوں میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی لیتا تھا، اور یہ دوست ہمیشہ میری پریشانی میں ایک ڈھال کی طرح پیش آیا، اور شاید یہی وجہ تھی کہ میں مزید بگڑنے اور بری صحبت سے بچ گیا، اور اپنی پڑھائی کو اچھی طرح ایک بہترین تسلسل کے ساتھ آگے لے کر چلتا رہا،!!!!
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے دوست کو ہمیشہ خوش رکھے ، اچھے دوست بھی خدا کی نعمت ہوتے ھیں
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    اچھے مخلص ساتھیوں کی صحبت بھی بہت بڑی نعمت ہے، ان کا تھوڑا سا قرب بھی انسان کو کئی برائیوں سے بچائے رکھتا ہے، اگر کافی عرصہ ساتھ رہا ہو تو پھر کیا بات ہے،!!!!

    میں اس دوست کا احسان لئے 45 سال تک کوشش میں لگا رہا کہ ملاقات ہوجائے تاکہ اس کا میں شکریہ ادا کرسکوں، ایک بہترین ساتھی کی حیثیت سے صرف اسکی کامیابیوں کے راز کیلئے جو بھی وقت میں نے اس کے ساتھ گزارا، وہ وقت ہی میری اپنی زندگی کیلئے ایک مشعل راہ بن گیا، اور میری زندگی کی کایا ہی پلٹ گئی، میں نے اس دوست کی مخلصانہ زندگی سے بہت ہی سبق آموز طریقے سے اپنی زندگی میں ایک عرصہ بعد آہستہ آہستہ تبدیلیاں لائیں مگر اس سے بچھڑنے کے بعد، لیکن دیکھیں قدرت نے ہمیں کس دور زمانہ میں ملاقات شرف بخشا ہے، حالانکہ میری ابھی تک اس دوست سے روبرو سامنا نہیں ہوا ہے، مگر دونوں کی بےچینی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،!!!

    45 سال بعد مجھے اس دوست کا شکریہ ادا کرنے موقعہ ملنے جارہا ہے،!!!!!
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    سید بھائی ملاقات ہوگئی تو پلیز اسکا احوال جلد لکھیں‌ہم سب منتظر ہیں‌
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    سید بھائی ۔ بہت اچھی بات کی آپ نے۔
    لیکن آپ کی یادوں کی پٹاری میں اس دوست کا ذکر کہاں ہے ؟
     
  9. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    پہلے میری "یادوں کی پٹاری" کا سابقہ ورژن بحال تو ہونے میں میری مدد کریں، جہاں پر میرے اسکول کے زمانے میں دوستوں کے تعارف میں کنور آفتاب آحمد کا نام بھی ملے گا،!!!!! میں بھی کہیں ڈھونڈ کر آپکو ان کا حوالہ ضرور دوں گا، لیکن تفصیلی ذکر نہیں ملے گا، کیونکہ میں نے تو زیادہ تر اپنی شرارتوں اور بری صحبتوں کا ذکر ہی کیا ہے،!!!!!
     
  10. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    نعیم بھائی،!!!
    بڑی مشکل سے ایک اردو ویب سائٹ سے ایک رابطہ مجھے ملا جس میں اپنے اسکول کے دوستوں کے ساتھ کنور آفتاب احمد کا بھی بھی ذکر ہے،!!!!!

    اب تو ھم تینوں بہت خوش تھے، کیونکہ ھم اب ایک ساتھ ایک ھی ڈیسک پر ایک لائن میں ھی بیٹھتے تھے، اور اتفاق سے ھم تینوں ایک ھم عمر بھی تھے، اسکول ساتھ آنا، ساتھ اسکول میں ھی کھیلنا اور ساتھ ھی ھاف ٹائم میں ایک دوسرے کا ساتھ کھانا پینا اور واپسی میں بھی ساتھ ساتھ رھتا تھا، ایک کا نام شاھد لطیف اور دوسرے کا نام انجم عارف تھا، بعد میں ھمارے ساتھ اور بھی اچھے دوستوں کا اضافہ ھوا جن کا نام کنور آفتاب احمد، فخرعالم، پرویز حمایت، حسیب بیگ، شعیب احمد، حفیط اللٌہ، بدرالمغیز، قابل ذکر ھیں، افسوس اس بات کا ھے کہ کچھ نے تو ھمارا ساتھ آٹھویں کلاس میں پہنچنے سے پہلے ھی چھوڑ دیا تھا اور کچھ ویسے ھی نویں کلاس میں اختیاری مضامین کے جوائن کرنے کی وجہ سے بھی کلاسیں الگ الگ ھوگئی، اور جو دو تیں اچھے دوست رہ بھی گئے تھے وہ بھی میٹرک کرنے کے بعد ایسے غائب ھوئے کہ آج تک مجھے ان سے ملنے کا شدید ارمان ھی رھا ھے، کچھ پرانے دوست ملے بھی لیکن بس کچھ شادی کے بعد اتنی کسی کو فرصت ھی نہ ملی کہ ایک دوسرے کی خیریت معلوم کرتے، لیکن آگے کالجوں اور سروس کے بعد دوست بنے بھی اور بجھڑتے بھی رھے، لیکن جب بھی کسی وقت کا کوئی پرانا ساتھی ملتا ھے تو بہت ھی خوشی ھوتی ھے اور قلبی سکون ملتا ھے -
     
  11. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    انکل جی بہت خوب لکھتے ہیں آپ پڑھ کر اچھا لگا
     
  12. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    ان تمام دوستوں سے 1965 میں میٹرک کے نتیجہ کے بعد بچھڑ گیا تھا، بعد میں رابطہ کی کوشش بہت کی لیکن کسی سے بھی ملاقات نہ ھوسکی، صرف ایک دو دوستوں سے راہ چلتے رسماً ملاقات ہوئی، لیکن پھر دوبارا ملنے کے وعدہ پر ہی رہ گئے، بعد میں ہر ایک کے گھروں پر بھی گیا، لیکن سب خاص دوست اپنے گھر بھی تبدیل کرچکے تھے،!!! پھر اس کے علاوہ کالج کا نیا ماحول نئے دوستوں میں ایسے گم ہوئے کہ پرانے دوستوں کی یاد کم ہوتی چلی گئی،!!!! لیکن کچھ عرصہ پہلے سے اپنے ان تمام دوستوں کی بہت یاد آئی، اور نیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سب کی تلاش شروع کردی،!!!!

    اور اب 45 سال بعد میرے اسی دوست کنور آفتاب احمد سے فیس بک پر ملاقات ہوئی، اور اب کافی دن ہوگئے ہیںلیکن اب تک روبرو ملاقات نہیں ہوسکی، دو تین دفعہ کوشش کی لیکن ٹریفک کا پرابلم اور کام کی کچھ زیادتی کی وجہ سے ھم دونوں مل نہیں سکے، روز بروز بے چینی بھی بڑھتی جارہی ہے، بس جب سے ایک دوسرے کو پہچانا ہے، صرف فون پر ہی رابطہ ھے،!!!

    صرف ھم دونوں کے ذہن میں وہی بچپن کی شکلیں موجود ہیں، اب ایک دوسرے کو جب آمنے سامنے دیکھیں گے، تو ہم دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر کتنے حیران ہوں گے، کہاں اس وقت 15 یا 16 سال کی لڑکپن کی عمر اور کہاں اب کے دور میں ہماری عمریں تقریباً 60 سال کے لگ بھگ تو ضرور ہوں گی،!!!!!

    فون پر ابھی تک یہی معلوم ہوا کہ ان کے بچے بھی جوان ہوگئے ہیں، میری طرح ہی وہ عمر کی آخری حدود کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں، اب ملاقات ہوگی تو زندگی کے مختلف ادوار پر گفت و شنید ہوگی، جس کا کہ بےچینی سے انتظار ہے،!!!!!
     
  13. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    سید انکل بہت زبردست ص آگیا :222:
     
  14. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    بہت شکریہ حسن جی اور نادیہ جی،!!!!
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    السلام علیکم سید بھائی ۔
    اب تو جلد ہی ان سے ملاقات کرکے ہمیں اس ملاقات کا حال سنائیں۔ بےچینی بڑھ گئی ہے۔
     
  16. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    نعیم بھائی
    بہت شکریہ، روزانہ ہی کوشش کرتا ہوں لیکن بس اتفاق ہی ہے کہ کوئی نہ کوئی وجہ بیچ میں رکاوٹ بن جاتی ہے، کبھی ٹریفک کے مسئلے سے دوچار تو کبھی کسی اچانک ضروری کام کی وجہ سے اپنے دوست سے ملاقات کرنے سے قاصر رہا ہوں،!!!!

    امید ہے کہ آج یا کل میں ملاقات ہوجائے، اگر وہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہورہے ہوں تو پھر شاید ملاقات نہ ہوسکے، کیونکہ یہاں آج ویک اینڈ ہے اور اس دن ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ مقدس مقامات کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرسکیں،!!!!!

    یہاں یہ سب کچھ اللٌہ کا کرم ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہر وقت جب بھی آپ چاہیں مقدس مقامات کی زیارت، دربار نبی (ص) کا دیدار اور عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں،!!!!
     
  17. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    سید انکل آپ کتنے خوش نصیب ہیں ماشاءاللہ
     
  18. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    آپ سب کی دعائیں ہیں اور اللٌہ کا بہت بڑا کرم ہے، کہ اس نے ہم جیسے گنہگاروں کی بھی سن رکھی ہے،!!!!
     
  19. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    آقا دو جہاں :saw: کے دربار پر جائیں تو اِس ناچیز کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا
     
  20. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    نعیم بھائی،
    وعلیکم السلام،!!!!
    آخرکار میں نے پچھلے جمعہ کے روز اپنے اسی پرانے دوست سے ملنے کی ٹھان ہی لی، عصر کے بعد میں گھر سے پیدل ہی نکل پڑا، کیونکہ کئی دفعہ کوشش کی لیکن ٹریفک کی رکاوٹ کی وجہ سے ان کے بتائے ہوئے نقشے کے مطابق انکی رہائش پر نہیں پہنچ سکا تھا، وجہ یہ تھی کہ راستے میں کئی نئے پل بن رہے ہیں، اور ہمیشہ ٹریفک جام ہی رہتا تھا، جس سے وہاں پہنچنے سے قاصر رہا،!!!!

    تو میں انکے بتائے ہوئے راستوں پر چلتا ہوا بورڈ پڑھتا ہوا انکی رہائش پر پون گھنٹے تک پہنچ ہی گیا، انکی بلڈنگ کے نیچے رک کر ٹیلیفون کیا، اور سوچ رہا تھا کہ اب 45 سال بعد اپنے اس دوست کو دیکھنے والا ہوں، نہ جانے وہ اب کس طرح کا ہوگا، ذہن میں تو اب تک انکے لڑکپن کی ہی تصویر نقش تھی، دل کی بے چینی بڑھتی جارہی تھی، ایک ایک لمحہ بہت ہی بھاری پڑ رہا تھا،!!!!

    کہ اچانک وہ اپنی بلڈنگ کی راہ داری میں نظر آئے، فوراً ہی ہم دونوں بغل گیر ہوگئے، اور میری آنکھیں بھی پرنم ہوگئیں،!!!!

    وہ فوراً ہی مجھے اپنے گھر لے گئے جو دوسی منزل پر تھا، بیٹھک میں مجھے بہت ہی عزت کے ساتھ بٹھایا، کہاں پہلے اسکول کے زمانے میں داڑھی موچھ نہیں تھی، اور اب تو ان کو سفید داڑھی میں دیکھ کر مجھے تعجب ہورہا تھا، اور میں تو بالکل کلین شیو ہوں، میں انہیں غور سے بڑی انہماک دیکھے جارہا تھا، ان کے چہرے میں وہ لڑکپن کے دور کو تلاش کررہا تھا، میں اپنے اس دوست کے ساتھ کلاس میں ایک ساتھ بیٹھتا ضرور تھا، لیکن باہر اپنے شرارت دوستوں کے ساتھ ہی زیادہ تر وقت گزارتا تھا،!!!!!

    وجہ یہ تھی کہ یہ میرا یہ دوست کچھ زیادہ ہی شریف اور پڑھاکو بچہ تھا، پڑھائی میں ہمیشہ پورے اسکول میں اول درجہ پر ہی رہتا، مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے اسے روتے ہوئے دیکھا کیونکہ اس وقت وہ ایک ماہانہ ٹیسٹ میں کلاس میں دوسری پوزیشن میں آیا تھا،!!! میری دوستی بس پڑھائی تک ہی تھی، اکثر وہ میرے ساتھ میرے گھر بھی گیا اور میں بھی انکے گھر جاتا رھا، اور ہمیشہ زیادہ تر پڑھائی اور اچھی باتوں کا ہی ذکر رہتا تھا،!!!!!!

    آج وہ سول انجئینئر ہے اور میں اکاؤنٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں، ہم دونوں نے مل کر اپنے اسکول کے دور کے زمانے کی باتیں خوب شئیر کیں، اور لگتا تھا کہ ہم دونوں اسی دور میں کھو گئے ہیں، ہم دونوں کے ساتھ ہونے والے واقعات پر خوب گفت و شنید کی،
    کتنا اچھا لگ رہا تھا، میری طرح ان کے بچے بھی جوان ہوگئے ہیں، اور جن میں سے دو ملازمت کرہے ہیں، باقی بڑی کلاسوں زیر تعلیم ہیں،!!!!

    رات ہونے کو تھی، اس لئے اگلی ملاقات کا وعدہ کرکے ان سے اجازت لی اور واپس اپنے گھر کی طرف چل دیا،!!!!
     
  21. عامررشید
    آف لائن

    عامررشید ممبر

    شمولیت:
    ‏13 دسمبر 2008
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    آپ لوگ خوش قسمت ھیں مجھے بھی اپنے پرانےدوستوں کی تلاش ھے
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    ان سے رابطے کی کوشش کریں مل جائیں گے انشاءاللہ
     
  23. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے اسکول کا ایک مخلص دوست

    میرے اسکول کے زمانے کا دوست یہاں جدہ میں جن سے 45 سال بعد ملاقات ہوئی، وہ بھی فیس بک پر سرچ کرتے ہوئے، ہم دونوں 15 یا 16 سال کی عمر میں 1965 میں میٹرک پاس کرکے بچھڑ گئے تھے اور اب جاکر یہاں ملاقات ہوئی اور کل وہ اپنی فیملی کے ساتھ ہمارے گھر پر مدعو تھے، اور اب 60 سال کی عمر میں ہم دونوں اپنے بچپن کے زمانے کے اسکول کی باتیں کررہے تھے،!!!!! وہ بچپن کا چہرہ ابھی تک مجھے یاد ہے، کتنا فرق آگیا ہے ان کی صورت میں،!!!!

    دیکھئے کیسا اتفاق ہے، ہمارے بچے بھی انہیں دیکھنے کیلئے بہت بے چین تھے، یہاں پر میری ان سے دوسری ملاقات تھی، ہمارے بچوں کی ان کی فیملی سے یہ پہلی ملاقات تھی، کہاں 15 یا 16 سال کی عمر میں بچھڑ جانا اور 60 سال کی عمر کے بعد اچانک ملنا کتنی حیران کن بات ہے،!!!!

    ھمارے گھر وہ تقریباً 4 گھنٹے تک رہے، کھانا کھانے سے پہلے، کھانے کے دوران اور بعد بھی خوب بچپن کی باتیں ہوتی رہیں، ساتھ ہی اس وقت کے جن لڑکوں کے نام ایک دوسرے کویاد نہیں تھے، وہ بھی یاد آگئے، اور سب کی شرارتوں کے قصے ہم ایک دوسرے کو خوب مزے لے لے کر سنا رہے رھے، ٹیچروں کی باتیں ان کی کہانیاں اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ھم دونوں پھر سے اپنے بچپن میں پہنچ گئے ہیں،!!!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں