1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. حریم خان
    Offline

    حریم خان مدیر جریدہ

    Joined:
    Oct 23, 2009
    Messages:
    20,724
    Likes Received:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    مرے آقاﷺ

    آفاقِ جہاں کے لیے خاور میرے آقاﷺ
    عالم ہے ترے دم سے منور میرے آقاﷺ

    کام آئے گی وہ روزِ جزا مجھ کو یقینا
    اوڑھی ہے محبت کی جو چادر میرے آقاﷺ

    نبیوں کے نبی آپﷺ، رسولوں کے رسول آپﷺ
    ہیں راہنماﺅں کے بھی رہبر میرے آقاﷺ

    حق آپ کی الفت کا ادا ہونہیں سکتا
    میں جان بھی کردوں جو نچھاور میرے آقاﷺ

    مجھ ایسا سیہ کار بنا آپ کا مداح
    دراصل ہے یہ حسنِ مقدر میرے آقاﷺ

    آقا کی زیارت ہے ہدایت کی ضمانت
    ہادی کی تجلّی کے ہیں مظہر میرے آقاﷺ

    تائید رہی رب کی سدا آپ کے ہمراہ
    ہر آن تھے منصور و مظفر میرے آقاﷺ

    کردار میں خوشبو تو ہے گفتار میں خوشبو
    یعنی کہ مجسم ہیں معطر میرے آقاﷺ

    شاہین اقبال اثر
     

Share This Page