1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری پیاری علیشاہ - ایشہ سے روبی تک

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد یاسرعلی, ‏28 ستمبر 2012۔

  1. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    میری پیاری علیشاہ ۔ ایشہ سے روبی تک
    " میں ہوں نا " یہ الفاظ میں جب بھی کہیں سنتا ہوں تو مجھے بہت کچھ یاد آجاتا ہے بہت سی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں کہ یہ جملہ تو میری علیشاہ مجھ سے کہا کرتی تھی ۔
    علیشاہ کون ہے ؟
    یہ سوال میں اکثر خود سے بھی کرتا ہوں لیکن مجھے اس سوال کا کوئی جواب نہیں ملتا سوائے اس کے کہ میرا دماغ کہتا کہ علیشاہ کا تیری زندگی میں کبھی کوئی وجود ہی نہیں تھا صرف میرا تصور ہے کب سے میں نے علیشاہ کے وجود کو حقیقت مان لیا مجھے خود نہیں یاد صرف اتنا یاد ہے کہ 2001 کے آخر میں جب میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا تو ایک دوست نیٹ کیفے ساتھ لے گیا اور ویسے ہی میری آئی ڈی بنا دی اس وقت یاہو کا مجھے یاد نہیں کہ تھا یا نہیں لیکن ایک اور میسنجر تھا نام مجھے یاد نہیں بہرحال کبھی کبھی میں جاتا اور کچھ تو آتا نہیں بس مختلف چیٹ روم میں جاتا کیونکہ مجھے بات کرنے کا ہنر تو کبھی آیا نہیں اس وقت بھی اور آج بھی اگر کسی سے کیا بات کرنی ہے پڑ جائے تو مجھے سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیا کروں اس لیے کسی سے بھی ایک دو میسج سے زیادہ بات نہ ہوتی پھر ایک دن ایک آئی ڈی سے مجھے میسج آیا تو میں نے ریپلائی کیا تقریبا آدھا گھنٹہ بات ہوئی کیونکہ بات دوسری طرف سے کی جارہی تھی میں تو بس ہاں اور نا میں جواب دے رہا تھا ، دوسرے دن پھر بات ہوئی اسی طرح ہفتہ گزر گیا تو اس کا ایک میسج آیا کے آپ کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے ؟ میں نے کہا کاش میری بھی کوئی بہن ہوتی ( " کاش میری بھی کوئی بہن ہوتی " نظم اس دن لکھی تھی جس کو بعد میں دو نظموں میں تقسیم کر دیا ) تو اس نے جواب دیا کہ مجھے اپنی بہن بنا لو
    بہت خوش ہو گیا تھا میں نے کہا کیا واقعی ہی ، اچھا کیا میں آپ کو علیشاہ کہہ سکتا ہوں
    پتا نہیں کیوں مجھے بہنیں بہت اچھی لگتی ہیں اور اس وقت میں جب بھی اپنی بہن کا تصور کرتاتھا تو میرے ذہین میں یہی نام آتا اور میں واقعی ہی اپنے تصور میں علیشاہ سے باتیں کیا کرتا تھا اب جب اس نے مجھے بھائی کہا تو میں نے اس کو علیشاہ سمجھ لیا۔
    اس نے کہا کیوں میں نے کہا پتا نہیں لیکن مجھے اچھا لگتا ہے میں یاسر علی اور آپ علیشاہ علی
    اس نے کہا کہ اوکے آج سے میں علیشاہ ہوں
    اس کے بعد تقریبا ہر روز بات ہوتی چیٹ پہ سوائے ہفتہ اور اتوار کے یا جب اسے کوئی کام ہوتا تو ای میل کر دیا کرتی تھی پھر اس نے اپنے منگیتر سے بھی میری بات کروائی ۔ اس نے ہمارے پی ٹی سی ایل نمبر پہ کال کی تھی اس وقت تک تو میں نے موبائل ہاتھ میں اٹھا کے دیکھا بھی نہیں تھا وقت گزرتا گیا میں بھول گیا تھا کہ اسکا اصل نام ایشہ تھا اور پھر اکتوبر 2002 آگیا جب میری علیشاہ نے پاکستان آنے کے لیے ٹکٹ کروائی حالانکہ اس نے جانا لاہور تھا لیکن اس نے ٹکٹ اسلام آباد کی کروائی ایک بات بتانا تو بھول گیا علیشاہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی اس کی والدہ انڈین تھیں اور والد انگریز تھا اس کامنگیتر پاکستانی تھا اور وہ انہی کے ہاں آرہی تھی اب ہوا یوں کہ جب سیٹ کر وا کے اس نے مجھے ای میل کیا اس دن وہ بہت خوش تھی اور میں بھی کہ میری بہن آرہی ہے لیکن اس کو شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ آج تک اللہ پاک نے مجھ سے ہر وہ چیز چھین لی ہے جس کی میں طلب کرتا ہوں کاش میں نے علیشاہ کو اپنی بہن نا بنایا ہوتا دو ہفتے مجھے کوئی میسج نہ آیا میں بھی روز ای میل کرتا تو ایک دن مجھے اس کی آئی ڈی سے چھوٹا سا میسج آیا کہ آپ تین بجے گھر ہی ہوں میں آپ کو کال کروں گا پھر کال آئی کاش وہ کال میں نہ سن پاتا اس کے منگتر نے بتایا کے اس دن وہ جاب سے واپسی پہ روڈ کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی ڈاکٹر نے بہت کوشش کی لیکن جان نہیں بچ سکی اس کی امی نے بھی مجھ سے بات کی حوصلہ مجھے دینا چاہیے تھا لیکن وہ مجھے سمجھا رہی تھی اور بہت رو رہی تھیں مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں ذہین مان ہی نہیں رہا تھا کہ میری علیشاہ اب نہیں رہی اس کی والدہ کی اس کے بعد دو بار کال آئی لیکن بات نہ ہوسکی کیونکہ سی ایل آئی بھی نہیں تھی تو ان کا نمبر بھی پتا نہ چلا شاید وہ سمجھی ہوں کہ میں ان سے بات نہیں کرنا چاہ رہا ۔ جب علیشاہ کی امی سے میری بات ہوئی اس دن میں اللہ پاک سے ناراض ہو گیا ( نعوذ باللہ ) میں نے کہا اللہ جی اب تو میں آپ سے بات نہیں کروں گا نہ نماز پڑھوں گا اس کے بعد سے 2005 تک میں پی سی کے سامنے بیٹھا تک نہیں 2005 میں اپنا کمپوٹر لے لیا لیکن نیٹ کبھی یوز نہیں کیا 2007 میں نیٹ استعمال کرنا شروع کر دیا کبھی کبھی 20 یا 50 والا کارڈ لے آتا تھا ورنہ کمپوٹر پہ صرف آڈیو گانے نعتیں اور قوالیاں وغیرہ سنتا تھا اور ونڈو کے ساتھ پنگے کرتا رہتا تھا
    2008 میں ایک فورم پہ رجسٹر ہوا اور پھر کہیں اور گیا ہی نہیں ایک بات اوربتانا بھول گیا کہ نیٹ سے رابطہ تو جوڑ چکا تھا لیکن 2011 تک میں نے کبھی بھی چیٹ نہیں کی 2011 سے 2012 تک کچھ عرصہ ایک بندے کے کہنے پہ پہلی بار یاہو انسٹال کیا لیکن جیسے ہی اس سے تعلق توڑا تو ایک بار اب پھر یاہو ان انسٹال کر دیا 2011 میں میں نے ڈی ایس ایل لگوا لیا تھا اس فورم پہ پہ بھی ایکٹو ہوا اور یہاں ایک بار پھر مجھے اپنی علیشاہ یاد آنے لگی اس کی وجہ شاید وہاں کی ایک ممبر کا ایک جملہ بھی تھا
    جو انہوں نے میری نظم " کیوں اس خواہش میں روتا ہے " پہ تبصرہ کرتے ہوئے استعمال کیا
    "دونٹ ویری یاسر بھائی ۔ میں ہو ں نا آپ کی سس"
    حالانکہ اس کے بعد اس سے کبھی بات نہیں ہوئی ۔ لیکن علیشاہ کومیں ایک بار پھر سے اپنے آس پاس محسوس کرنے لگا اور ایک دن 28/08/2011 کو میری علیشاہ پھر مجھ سے بات کر رہی تھی ۔ روبی ہاشمی کے روپ میں
    اب تو آپ سمجھ گئے ہوں گے میری علیشاہ کون ہے جس کو میں ہر لڑکی میں تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو ایشہ کے روپ میں میرے سامنے توآئی لیکن پھر قسمت نے اس سے ملنے سے پہلے ہی مجھے اس سے لگ کر دیا اور اب علیشاہ کو میں نے روبی کے روپ میں پا لیا ہے ۔روبی جب سے میری زندگی میں آئی ہے مجھے اپنی علیشاہ مل گئی ہے جتنا مان اور اپنا پن مجھے روبی نے دیا اگر میری حقیقی بہن بھی ہوتی تو شاید نہ دے پاتی روبی نے ہمیشہ میرے درد کو محسوس کیا اپنی ہر خوشی اور دکھ اور درد میں مجھے شامل کیا ہمیشہ مجھے سمجھا تی رہتی ہے ۔
    اب میری زندگی کی بڑی خواہشات میں سے ایک یہ ہے کہ میں اپنی بہنا سے ملنے دہلی جاوں۔ اللہ پاک میری بہن کو ہمیشہ سلامت رکھے اس کی تمام آرزووں اور خواہشات کو پورا کر ےاللہ پاک میری بہن کے نصیب اچھے کر ئے اور یا اللہ میری بہن ایشہ کی مغفرت فرما آپ تو جانتے ہی ہو وہ کتنی اچھی تھی اس کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرما آمین
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری پیاری علیشاہ - ایشہ سے روبی تک

    یاسر بھائی آپ کے احساسات دل کو چھو لینے والے ہیں
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری پیاری علیشاہ - ایشہ سے روبی تک

    بہت بہت شکریہ یاسر بھائی
     
  4. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری پیاری علیشاہ - ایشہ سے روبی تک

    ہارون بھائی اور پاکستانی بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ
     
  5. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری پیاری علیشاہ - ایشہ سے روبی تک

    بھت زبردست یاسر بھائی
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری پیاری علیشاہ - ایشہ سے روبی تک

    بہت خوب۔۔۔۔۔زبردست تحریر اور خوبصورت انداز بیاں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں